زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر زراعت نے دلّی ہاٹ میں غذائیت سے بھرپور اناج میلے کا دورہ کیا


غذائیت سے بھرپور اناج کو ہماری کھانے کی پلیٹوں میں دوبارہ مناسب جگہ ملنی چاہئے :

جناب  نریندر سنگھ تومر

ہندوستان کی سربراہی میں غذائی اناج کا بین الاقوامی سال 2023منایا جائے گا

Posted On: 30 JUL 2022 8:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 30 جولائی       زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ غذائیت سے بھرپور اناج کو ہمارے کھانے کی پلیٹ میں ایک بار پھر قابل احترام مقام ملنا چاہیے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل پر، اقوام متحدہ نے سال 2023 کو غذائیت سے بھرپور اناج کا بین الاقوامی سال قرار دیا ہے، جس کے تحت وزیر اعظم نے موٹے اناج کو فروغ دینے کے لیے وزراء کے گروپ کو بھی ذمہ داری سونپی ہے۔ مرکزی حکومت نے مقامی، ریاستی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سے پروگراموں کی منصوبہ بندی کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QWWR.jpg

جناب تومر نے یہ بات آج دلّی ہاٹ میں  منعقدہ غذائیت سے بھرپور اناج میلے کے دورے کے دوران کہی۔ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت کے زیر اہتمام، یہ اناج میلہ غذائی اناج کے بین الاقوامی سال (آئی وائی او ایم) - 2023 کو ہندوستان کی سربراہی میں منانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے، جہاں براہ راست  پکانے کے دوران مختلف کھانوں میں موٹے اناج  کے استعمال کو دکھایا جا رہا ہے،  جس میں ملک کے مختلف حصوں سے نامور خانساماؤں نے بھی شرکت کی۔

کم سے کم پانی کی کھپت، کم کاربن فوٹ پرنٹ، اور خشک سالی کے حالات میں بھی موٹے اناج کی پیداوار ممکن ہے۔ اس لیے یہ آب و ہوا کے موافق فصلیں ہیں۔ سبزی خور کھانوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے دور میں موٹے  اناج  ایک متبادل خوراک کا نظام تشکیل دیتے ہیں۔ موٹے اناج متوازن غذا کے ساتھ ساتھ محفوظ ماحول میں بھی معاون ہوتے ہیں۔ یہ انسانوں کے لیے قدرت کے تحفے ہیں۔ موٹے اناج مائیکرو نیوٹرینٹس جیسے بی کمپلیکس وٹامنز اور معدنیات کا ذخیرہ ہیں، جن کی کمی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IIY0.jpg

آئی سی اے آر – آئی آئی ایم آر، آئی ایچ ایم (پوسا) اور آئی ایف سی اے کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس میلے کے مہمان خصوصی جناب تومر نے کہا کہ موٹے اناج کو یہ کہہ کر ضائع نہیں کرنا چاہیے کہ یہ غریبوں کا کھانا ہے، بلکہ اس کی دنیا بھر میں  یوگا اور آیوروید کی طرح تشہیر کی جانی چاہیے، کیونکہ یہ صحت کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہیں۔ ہندوستان موٹے اناج کی فصلوں اور ان کی مصنوعات کا ایک سرکردہ پیداکرنے والا اور صارف ہے۔ جناب تومر نے کہا، ’’میں موٹے اناج کے استعمال اور اس کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے اس طرح کی  اور بہت سی تقریبات کی توقع کرتا ہوں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003P3EO.jpg

انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ، کیٹرنگ اینڈ نیوٹریشن، پوسا کے طلباء نےموٹے اناج اور غذائی تحفظ پرایک نکڑ ناٹک پیش کیا ۔ جناب تومر نے  موٹے اناج کے مختلف اسٹالوں کا بھی معائنہ کیا اور انعامات تقسیم کئے۔ موٹے اناج سے بنی بہترین پکوانوں کے ایوارڈز کے لیے مقابلہ کرنے والی 26 ٹیموں میں سے پانچ ٹیموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ آئی ایچ ایم اندور، چٹکارا یونیورسٹی اور آئی سی آئی نوئیڈا نے سر فہرست تین مقامات حاصل کیے، جبکہ آئی ایچ ایم بھوپال اور آئی ایچ ایم ممبئی نے بھی فائنل راؤنڈ میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Y9U0.jpg

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری، زراعت کے مرکزی سکریٹری جناب منوج آہوجا، ایڈیشنل سکریٹری جناب ابھیلکش لیکھی، آئی سی اے آرکےڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ترلوچن مہا پاترا اور آئی آئی ایم آر، حیدرآبادکی ڈائریکٹر  محترمہ رتناوتی  کے ہمراہ دیگر معززین بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005SLPA.jpg

میلے کے ذریعہ  عام لوگوں کو  موٹے اناج سے تیار ہونے والی غذائیت سے بھرپور لذیذ پکوانوں کا مزہ چکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ دلّی ہاٹ میں اس میلے کے دوران غذائیت کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ موٹے اناج  کے غذائی فوائد کو فروغ دینے ، کاروبار اور عام لوگوں کے لیے ایک باقاعدہ ڈائٹ پلان کا ایک بہترین موقع ہے، جس میں بہت سے اسٹارٹ اپس اور دیگرشراکت داروں نے بھی حصہ لیا ہے۔چھوٹے پیمانے کی صنعتوں اور صنعت کاروں کے لیے کاروباری امکانات‘ پر پینل ڈسکشن، اسٹریٹ ڈرامے اور کوئز مقابلے میلے کی توجہ کا مرکز ہیں، جن کے ذریعہ موٹے اناج کی خوبیوں کی نشر و اشاعت کی جا رہی ہے۔ یہ میلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (30.07.2022)

8432



(Release ID: 1846732) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi