شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دہلی اور دیوگھر کے درمیان براہ راست پرواز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا

Posted On: 30 JUL 2022 4:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 30 جولائی       شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت (جنرل) ڈاکٹر وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج ورچوئل طریقے سے انڈیگو کی دہلی اور دیوگھر کے درمیان براہ راست پرواز کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں حکومت جھارکھنڈ کے وزیر سیاحت جناب حفیظ الحسن، گوڈا ،جھارکھنڈ کے رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا)، جناب نشی کانت دوبے، دیوگھر کے رکن اسمبلی، جناب نارائن داس دُمکا کے رکن اسمبلی ، جناب سنیل سورین،شہری ہوابازی کی وزارت میں سکریٹری جناب راجیو بنسل، حکومت جھارکھنڈ اور انڈیگو کے کئی دیگر معززین نے ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔

انڈیگو ایئر لائن نے اس روٹ پر  اپنا180 سیٹوں کا ٹوئن ٹربوفین انجن والااے - 320 مسافر بردار طیارہ تعینات کررہی ہے اوراس کا بنیادی طور پر گھریلو روٹ پر استعمال ہوتا ہے۔ اس نئی پرواز کے آغاز کے ساتھ، دیوگھر سے روزانہ پرواز  کی کل تعداد 11 ہو جائے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا، ’’دیوگھر میں بابا بیدیا ناتھ دھام ایک بین الاقوامی مذہبی ورثہ ہے، اور مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ میری وزارت نے لاکھوں زائرین کو دیوگھر جانے میں مدد کی ہے۔ ملک کی مضبوط اقتصادی طاقت کے ساتھ ساتھ، ہمیں ملک کے سوفٹ پاور کو بھی استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایودھیا بین الاقوامی ہوائی اڈے، کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے اور اب دیوگھر ہوائی اڈے جیسی جگہوں پر ہوا بازی کے بڑے ڈھانچے کی تعمیر کی گئی ہے۔ میں ملک کے چھوٹے شہروں کو جوڑنے کے لیے انڈیگو کو بھی مبارکباد دینا چاہوں گا اور وہ دن دور نہیں جب شہری ہوابازی کی خدمات ہندوستان میں سفر کا بنیادی ذریعہ بن جائیں گی۔ 12 جولائی کو، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ دیوگھر کو دہلی سے جوڑ ا جائے گا اور آج یہ سچ ہو رہا ہے۔ اس پرواز کی قیادت جناب راجیو پرتاپ روڈی کر رہے ہیں۔

وزیرموصوف  نے مزید کہا ’’ہم نے دیوگھر ہوائی اڈہ تعمیر کیا جو 655 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اور 400 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے تیار ہونے سے یہ رانچی کے بعد جھارکھنڈ کا دوسرا ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔ ہم جھارکھنڈ میں 3 مزید ہوائی اڈوں - بوکارو، جمشید پور اور دمکا کی تعمیر  پر بھی کام کر رہے ہیں جس سے جھارکھنڈ میں ہوائی اڈوں کی کل تعداد 5 ہو جائے گی ۔ ہم نے جھارکھنڈ کو جوڑنے والے 14 نئے راستوں کا اعلان کیا ہے جن میں سے 2 راستے - دیوگھر - کولکتہ اور دہلی – دیوگھرپر کام شروع  کر دیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں ہم دیوگھر کو رانچی اور پٹنہ سے جوڑدیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہم دمکا کو رانچی اور کولکتہ سے جوڑیں گے۔ بوکارو ہوائی اڈہ مکمل ہونے کے بعد پٹنہ اور کولکتہ سے مربوط ہو جائے گا۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ’’اڑان یوجنا کے تحت 425 روٹ اور 68 ہوائی اڈے، ہیلی پورٹ، واٹرایرو ڈرم کا آغاز کیا گیا ہےاور ایک  کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔ان میں زیادہ تر لوگ پہلی بار ہوائی سفرکرنے والے شامل ہیں۔  اس اسکیم کے تحت ایک  لاکھ 90 ہزار سے زیادہ پروازیں چلی ہیں۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے گزشتہ 8 سالوں میں 66 ہوائی اڈے تعمیر کیے ہیں ۔ اس سے قبل سال 2014 میں ہوائی اڈوں کی تعداد 74 تھی۔ ہم اگلے 5 سالوں میں 220 نئے ہوائی اڈے بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جن میں واٹر ڈروم اور ہیلی پورٹ شامل ہیں۔

شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت (جنرل) ڈاکٹر وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے کہا کہ ’’دیوگھر میں ہوائی اڈے کی تعمیرکا  ایک طویل عرصے سے  مطالبہ کیا جا رہا تھا جس کا افتتاح اس سال 12 جولائی کو ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا۔اس سے قبل  دیوگھر صرف کولکتہ سے ہی مربوط تھا لیکن اب یہ براہ راست دہلی سے جڑ جائے گا۔ اس سے بابا بیدیا ناتھ دھام آنے والے زائرین کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت میں مدد ملے گی جس سے جھارکھنڈ میں سیاحت میں اضافہ ہوگا، اور مجھے امید ہے کہ دیگر ایئر لائن بھی  دیوگھر کے لیے مزید پرواز وں کے لیے اسی راستے کو اختیار کریں گی۔

دیوگھر اور دہلی کے درمیان تجارتی پرواز کا افتتاح آج 30 جولائی 2022 کو کیا گیا ۔ اس روٹ پر میسرز انڈیگو کے ذریعہ درج ذیل شیڈول کے مطابق طیارے اڑان بھریں گے ۔

نمبر شمار

روانگی

آمد

فری کوئنسی

روانگی (گھنٹہ)

آمد (گھنٹہ)

1

دہلی

دیو گھر

روزانہ

13:00

14:45

2

دیوگھر

دہلی

روزانہ

15:15

17:15

 

 

 

 

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (30.07.2022)

8421

 


(Release ID: 1846650) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi