جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

ایم این آر ای نے کلین ہائیڈروجن پر کواڈ ورکشاپ کا اہتمام کیا

Posted On: 29 JUL 2022 8:28PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے کواڈ کلین انرجی پلر اور کواڈ کلین ہائیڈروجن جامع پہل کے تحت جاری اقدامات کو مضبوط بنانے اور نئے مواقع کی نشاندہی کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، صاف ہائیڈروجن کے شعبہ میں، آج کلین ہائیڈروجن کے لیے ضابطوں، کووڈس اور معیارات (آر سی ایس) پر کواڈ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،بجلی اور این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ توانائی کی حفاظت کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ کواڈ ممالک مل کر کام کریں اور مضبوط ضابطوں اور معیارات کے لیے ایک فریم ورک بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آہنگ آر سی ایس قائم کرنے کے لیے مل کر کام کرتے ہوئے، کواڈ ممالک، گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا کی عالمی پیداوار کی قیادت کرنے کے لیے، ایک دوسرے کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ورکشاپ میں آسٹریلیا، ہندوستان، جاپان، اور امریکہ کے حکومتی اور صنعت کے شراکت داروں نے شرکت کی اور صاف ہائیڈروجن کے شعبہ کو تقویت دینے کے لیے ہم آہنگی والے آر سی ایس کے کردار پر توجہ مرکوز کی۔ ورکشاپ نے مداخلت کے اہم شعبوں کی نشاندہی کی جہاں مشترکہ کاوشوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ شرکاء نے کلین ہائیڈروجن ویلیو چین کے لیے، معیارات، کوڈز اور ضوابط پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی غرض سے، ایک فریم ورک کے قیام پر غور کیا۔ آر سی ایس شراکت داری کے ذریعے ہائیڈروجن ویلیو چین میں تحفظ اور تعمیل کو یقینی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کواڈ کلین ہائیڈروجن جامع پہل، کلین ہائیڈروجن کے لیے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو مضبوط بنانے اور اس علاقے میں نئے کاروباری امکانات تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہے۔پہل کا سب سے بڑا مقصد، کلین ہائیڈروجن ویلیو چین کے تمام عناصر میں باہمی تعاون کے ساتھ تحقیق اور ترقی، معیارات کی ہم آہنگی کے ذریعے لاگت کو کم کرنے کے طریقے تجویز کرنا اور اہم مواد اور اجزاء کے لیے سپلائی نیٹ ورکس کو محفوظ بنانا ہے۔ صاف ہائیڈروجن، دنیا بھر میں، ڈی کاربنائزیشن کے اہداف کو حاصل کرنے اور توانائی کی فراہمی کی کو محفوظ بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

*****

U.No.8406

(ش ح - اع - ر ا) 



(Release ID: 1846539) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi