کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان اور ازبکستان کو نئے بازاروں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، کیونکہ کثیر علاقائی تجارت وقت کی ضرورت ہے:کامرس و صنعت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل

Posted On: 29 JUL 2022 4:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی:29؍جولائی2022:

کامرس صنعت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریاپٹیل نے کہا ہے کہ ہندوستان اور ازبکستان کے مملکتی سربراہوں کی مسلسل اعلیٰ سطحی دوروں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے ذریعے منعقد ہند-ازبکستان بزنس فورم میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لئے ازبکستان ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے گہرے رشتے کو دیکھتے ہوئے محترمہ پٹیل نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے پر زور دیا۔چنانچہ انہوں نے دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ اپنے موجودہ اور نئی مصنوعات کے لئے نئے بازاروں پر توجہ مرکوز کریں، کیونکہ کثیر علاقائی تجارت وقت کی ضرورت ہے۔ محترمہ  پٹیل نے خاص طور سے بنیادی ڈھانچہ ، مہمان نوازی اور سیاحت ، آئی ٹی اور تربیت اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں ازبکستان کے ساتھ ہندوستان کے رشتوں کو مزید گہرا بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، جو ازبکستان کے لئے بھی اہم ہوسکتا ہے۔

از بکستان کے لئے دوا سازی اور آئی ٹی سیکٹر کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم اور سرمایہ کاری و بین الاقوامی تجارت کے وزیر عزت مآب جناب جمشید کھودجائیونے اپنی اہم تقریرمیں ہندوستانی کاروباریوں کو ازبکستان کے ساتھ فارما اور آئی ٹی مصنوعات کو مربوط اور مشترکہ طور سے تیار کرنے اور فِن ٹیک و فائبر تحفظ جیسے کئی شعبوں میں ترقی کی سمت میں کام کرنے کے لئے مدعو کیا ۔

ہند-ازبکستان جوائنٹ ٹریڈ کونسل (ہندوستان سے)کے نائب چیئرمین اور بھارتی انٹر پرائزز کے نائب صدر جناب راکیش بھارتی متل نے اپنے ابتدائی تبصروں میں زراعت ، سیاحت، صحت، فارما اور خلاء میں ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان ربط کے امکان پر زور دیا۔

ازبکستان کے چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری  کے وائس چیئرمین جناب فرکھودجون توش پُلتو و نے ذکر کیا کہ ہندوستان کو ازبکستان کے اہم شراکت داروں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے اور اقتصادی تعاون ازبکستان کی اولیت ہے۔ انہوں نے دوازی ، زراعت ، فوڈ پروسیسنگ وغیرہ جیسے باہمی طور سے سود مند پروجیکٹوں پر ہندوستان کے ساتھ کوششوں میں شامل ہونے کے لئے ازبکستان کی بیقراری کا ذکر کیا ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 8384)



(Release ID: 1846370) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi