اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر آئی این ایل کے شعبہ مارکیٹنگ کے بین الاقوامی تجارتی ڈویژن کو برآمدی فضیلت کے لیے اسٹار پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا

Posted On: 29 JUL 2022 5:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 جولائی 2022:

آر آئی این ایل/ وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے انٹرنیشنل ٹریڈ ڈویژن (آئی ٹی ڈی) کو سال 2018-19 کے لیے آئرن اینڈ اسٹیل کی رولڈ، ڈرا اور فولڈڈ پروڈکٹس – سدرن ریجنل آف انجینئرنگ ایکسپورٹ پروموشن کونسل آف انڈیا (ای ای پی سی) کے بڑے انٹرپرائز کے زمرے کے تحت برآمدی کارکردگی کے لیے اسٹار پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LM2K.jpg

یہ ایوارڈ کرناٹک کے وزیر اعلی جناب بساؤراج بومئی نے پیش کیا جسے بنگلورو میں چیف جنرل منیجر (مارکیٹنگ) انچارج جناب ایم ستیانندم اور جنرل منیجر (مارکیٹنگ) انچارج آئی ٹی ڈی جناب پرشانت ساگر نے وصول کیا۔

آر آئی این ایل کے سی ایم ڈی جناب اتل بھٹ نے برآمدی کاکردگی کے لیے باوقار اسٹار پرفارمنس ایوارڈ سے نوازے جانے پر آر آئی این ایل کے بین الاقوامی تجارتی ڈویژن (برآمدات ڈویژن) کو سراہا۔ جناب اتل بھٹ نے آج آر آئی این ایل کے بین الاقوامی تجارتی ڈویژن کے ساتھ بات چیت کے دوران ڈائریکٹر (کمرشل) جناب ڈی کے موہنتی کے ساتھ مل کر بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو بہتر بنانے کے لیے آر آئی این ایل کے بین الاقوامی تجارتی ڈویژن (برآمدات ڈویژن) کی جانب سے کئے جانے والے مستقل اقدامات کی ستائش کی۔

یہ باوقار ایوارڈ اس ادارے کو پیش کیا جاتا ہے جس نے بین الاقوامی تجارت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو اور تین مالی سالوں میں سے دو سالوں میں برآمدی کارکردگی کی ایک خاص کم از کم رقم کامیابی سے حاصل کی ہو۔ واضح رہے کہ آر آئی این ایل کی مصنوعات اپنے بہترین معیار اور ڈلیوری شیڈول کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں انتہائی مشہور ہیں۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 8389


(Release ID: 1846325) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi