ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ہریالی مہوتسو
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 JUL 2022 3:42PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے 8 جولائی ، 2022 ء کو نئی دلّی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں درختوں کے فیسٹیول ’’ ہریالی مہوتسو‘‘ کا انعقاد کیا تھا ، جس کا مقصد آزادی کے 75 سال کی یاد میں ’ آزادی کا امرت مہوتسو ‘ کی خاطر شجر کاری کی تقریب منانا تھا۔ اس تقریب کا اہتمام ریاستی حکومتوں، این سی ٹی حکومت دلّی کے پولیس اداروں اور دلّی کے اسکولوں کے ساتھ مل کر ماحولیات کے تحفظ کے لئے شجرکاری مہم اور بیداری پیدا کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔
اس پروگرام میں 2500 سے زیادہ لوگوں نے ذاتی طور پر حصہ لیا ، جن میں دلّی کے اسکولی طلباء، ایکو ٹاسک فورس کے اراکین اور غیر سرکاری تنظیم کے اراکین کے ساتھ ساتھ مختلف وزارتوں کے عہدیداروں بھی شامل تھے ۔
’ ہریالی مہوتسو ‘ کے موقع پر 75 نگر وَن ، جنگلات کے 75 بنجر مقامات کے ساتھ ساتھ ، 75 کلومیٹر سڑک کے اطراف دلّی میں تقریباً 75 پولیس اداروں اور دلّی کے 75 اسکولوں میں لوگوں کی شرکت کے ذریعے پورے ملک میں شجرکاری کی گئی، جس میں اسکول کے بچوں ، غیر سرکاری تنظیموں ، سول سوسائٹیوں ، پولیس کے عہدیداروں اور دیگر سرکاری محکموں کے عہدیداروں کو شامل کیا گیا ۔
وزارت نے ون- ہریالی مہوتسو، عالمی یوم ماحولیات اور عالمی یوم جنگلات وغیرہ جیسے موقعوں پر درخت لگانے کے مختلف پروگراموں میں حصہ لینے کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کئی ایڈوائزری جاری کی ہیں ۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں اپنے شجرکاری کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے مختلف شجرکاری مہم چلاتی ہیں۔ اس میں عوام کی شرکت پر مشتمل بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم بھی شامل ہے۔
یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 8309
(ریلیز آئی ڈی: 1846019)
وزیٹر کاؤنٹر : 107