جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سولر ماڈیول کی ملک میں تیاری کو بڑھانے کے لئے حکومت کے اقدامات


این این آر ای نے نئی اور قابل تجدید توانائی کے وسیع پیمانے پر استعمال کے لئے مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی اور تیاری کو فروغ دینے کی خاطر’’ قابل تجدید توانائی ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ پروگرام ‘‘ کا آغاز کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 JUL 2022 4:14PM by PIB Delhi

حکومت نے اہم ساز و سامان جیسے سولر سیلز، ماڈیولز اور سولر انورٹرز کی ملک میں تیاری کو بڑھانے  کی خاطر کئی اقدامات کئے ہیں ،  جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :

  1. الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کی ترمیم شدہ خصوصی ترغیبی پیکیج اسکیم ( ایم – ایس آئی پی ایس )  اسکیم: یہ اسکیم بنیادی طور پر –  خصوصی اقتصادی زونز  ( ایس ای زیڈ ) میں سرمایہ کاری کے لئے  کیپٹل ایکسپنڈیچر پر 20 فی صد اور غیر ایس ای زیڈ میں سرمایہ کاری کے لئے 25 فی صد  کی سبسڈی فراہم کرتی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت 31 دسمبر ، 2018 ء تک درخواستیں موصول کی گئیں ۔ اسکیم میں سولر پی وی سیلز، سولر پی وی ماڈیولز، ای وی اے، بیک شیٹ اور سولر گلاس  کا احاطہ کیا گیا ہے ۔
  2. قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرکاری خریداری میں ’میک ان انڈیا ‘ کو ترجیح: ’ سرکاری خریداری (میک ان انڈیا کو ترجیح) آرڈر ‘ کے نفاذ کے ذریعے، مقامی طور پر تیار کردہ سولر پی وی ماڈیولز اور گھریلو طور پر تیار کردہ سولر انورٹرز کی خریداری اور استعمال کو حکومت / سرکاری اداروں کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے۔
  3. گھریلو مواد کی ضرورت ( ڈی سی آر ) : نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت ( ایم این آر ای ) کی کچھ موجودہ اسکیموں کے تحت یعنی سی پی ایس یو اسکیم فیز-II ، پی ایم – کُسم اور گرڈ سے منسلک روف ٹاپ سولر پروگرام فیز-II ، جس میں سرکاری سبسڈی  دی جاتی ہے ،  اسے سولر پی وی سیلز اور ماڈیولز کی   گھریلو ذرائع سے خریداری کا حکم   دیا گیا ہے۔
  4. سولر پی وی سیلز اور ماڈیولز کی درآمد پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی کا نفاذ: حکومت نے سولر پی وی سیلز اور ماڈیولز کی درآمد پر یکم اپریل ، 2022 ء سے بنیادی کسٹم ڈیوٹی ( بی سی ڈی ) نافذ کر دی ہے۔
  5. اعلی کارکردگی والے سولر پی وی ماڈیولز کے لئے پیداوار سے منسلک مراعات ( پی ایل آئی ) اسکیم: ایم این آر ای   اعلیٰ صلاحیت والے پی وی ماڈیولز تیار کرنے کے مربوط یونٹوں کے قیام میں مدد کے لئے 4500 کروڑ روپئے کے بجٹ کے  ساتھ اعلیٰ صلاحیت والے سولر پی وی ماڈیول کے قومی پروگرام کو پی ایل آئی اسکیم کے ساتھ نافذ کر رہی ہے ۔  اہل کامیاب بولی لگانے والوں کے لئے مختص شدہ فنڈ کی حد تک ( یعنی 4500 کروڑ روپئے کے بجٹ کی موجودہ اسکیم ) لیٹر آف ایوارڈ جاری کئے گئے ہیں ۔  اس کے علاوہ ، یکم فروری ، 2022 ء کو 23-2022 ء کے بجٹ میں 19500 کروڑ روپئے کے اضافی بجٹ کا اعلان کیا گیا تھا ۔
  6. بھارت میں قابل تجدید توانائی کے مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لئے ایم این آر ای کے تحت ایک مرکزی سرکاری انٹرپرائز ، انڈین رینیو ایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی ( آئی آر ای ڈی اے ) کو ایک مینو فیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کے لئے قرض کی ایک اسکیم فراہم کی گئی ہے ۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت ( ایم این آر ای ) ایک اسکیم ’’ قابل تجدید توانائی ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ  ( آر ای – آر ٹی ڈی )  پروگرام ‘‘  کو نافذ کر رہی ہے تاکہ نئی اور قابل تجدید توانائی کے وسیع پیمانے پر استعمال کے لئے مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی اور تیاری کو ممکن بنایا جا سکے۔ یہ اسکیم سولر ماڈیول مینوفیکچرنگ کے شعبے میں تحقیق اور ترقی کا احاطہ کرتی ہے۔ اسکیم کے تحت سرکاری/غیر منافع بخش تحقیقی اداروں کو 100 فی صد تک اور صنعت، اسٹارٹ اپس، پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹ، کاروباری اداروں اور مینوفیکچرنگ یونٹس کو  50 سے 70 فی صد  تک مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

یہ معلومات بجلی اور ایم این آر ای  کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب  دیتے ہوئے فراہم کیں ۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) (  28-07-2022 )

U. No. 8315


(ریلیز آئی ڈی: 1846018) وزیٹر کاؤنٹر : 143
یہ ریلیز پڑھیں: English