بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

آتم نربھر بھارت اسکیم

Posted On: 28 JUL 2022 5:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28 جولائی 2022:

حکومت نے ملک میں ایم ایس ایم ای سمیت چھوٹے کاروباروں پر کوویڈ-19 کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان میں سے کچھ اس طرح ہیں:

  1. مالی مشکلات والی ایم ایس ایم ای کے لیے 20,000 کروڑ روپے کے ماتحت قرض
  2. ایم ایس ایم ای سمیت کاروباری اداروں کے لیے 3 لاکھ کروڑ روپے کی ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) (جسے بعد میں بڑھا کر 5 لاکھ کروڑ روپے کردیا گیا، بجٹ 2022-23 میں معلنہ)۔
  • iii. سیلف ریلائنٹ انڈیا فنڈ کے ذریعے 50,000 کروڑ روپے کی ایکویٹی انفیوژن۔
  • iv. ایم ایس ایم ای کی درجہ بندی کا نیا نظر ثانی شدہ معیار۔
  1. کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے 'ادیم رجسٹریشن' کے ذریعے ایم ایس ایم ای کی نئی اندراج کاری۔
  • vi. 200 کروڑ روپے تک کی خریداری کے لیے گلوبل ٹینڈر کی ضرورت نہیں۔

ایم ایس ایم ای کا فروغ اور ترقی ایک مسلسل عمل ہے۔ حکومت ہند ایم ایس ایم ای کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کا جائزہ لینے کے لیے سیمیناروں، ویڈیو کانفرنسنگ، میٹنگ وغیرہ کے ذریعے اسٹیک ہولڈرز، صنعتی ایسوسی ایشنوں، انفرادی کاروباری اداروں، ریاستی حکومت کے ساتھ باقاعدگی سے گفت و شنید کرتی ہے۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت مہاراشٹر سمیت بھارت بھر میں ایم ایس ایم ایز کے فروغ اور ترقی کے لیے مختلف اسکیموں اور پروگراموں کو نافذ کرتی ہے۔ ان اسکیموں اور پروگراموں میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کا ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی)، روایتی صنعتوں کی بحالی کے لیے فنڈ کی اسکیم (ایس ایف یو آر ٹی آئی)، مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم، مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز - کلسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (ایم ایس ای سی ڈی پی) وغیرہ شامل ہیں۔

وزارت تجارت و صنعت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ ریمیڈیز (ڈی جی ٹی آر) کی جانب سے اطلاع کے مطابق وہ نہ تو کوئی ریکارڈ رکھتے ہیں کہ دنیا کے کون سے بڑے ممالک چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کی مصنوعات کو دوسرے ممالک کی منڈیوں میں ڈمپنگ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور نہ ہی کسی ملک میں کسی بھی قسم کی اشیا کی ڈمپنگ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ایم ایس ایم ای کی تکنیکی ترقی اور ان کی مسابقت کو بڑھانے میں مدد دینے کے لیے ملک بھر میں نئے ٹیکنالوجی مراکز (ٹی سی) اور توسیعی مراکز (ای سی) قائم کیے ہیں۔ یہ ٹی سی/ای سی ایم ایس ایم ای اور ہنر مندی کے متلاشیوں کو ٹیکنالوجی سپورٹ، ہنر مندی، انکیوبیشن اور کنسلٹنسی جیسی مختلف خدمات فراہم کرتے ہیں جس سے ہنر مندی کے متلاشیوں کی ملازمت میں اضافہ، ایم ایس ایم ای کی مسابقت اور ملک میں نئے ایم ایس ایم ای کی تشکیل میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ معلومات برائے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمینی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے لوک سبھا کو تحریری جواب میں دیں۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 8320



(Release ID: 1845945) Visitor Counter : 115


Read this release in: English