بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی پرچم کو بنانے کا عمل

Posted On: 28 JUL 2022 5:20PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیر مملکت، جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے  لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

وزارت داخلہ نے  30.10.2021 کے اپنے حکم نامہ کے ذریعے ہندوستانی پرچم کے ضابطہ، 2002 میں ترمیم کی ہے۔ پولیسٹر سے بنے پرچم یا قومی پرچم کو مشین سے بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اب ہندوستان کا قومی پرچم ہاتھ سے کاتے گئے دھاگے سے اور ہاتھ سے بُنائی کرکے یا مشین سے، سوت/پولیسٹر/اون/ ریشم کھادی بنٹنگ سے بنایا جائے گا۔ ترمیم کا حکم نامہ نمبر 02/01/2020-پبلک (حصہ-3) مورخہ 30.12.2021 اور  اپڈیٹ شدہ ہندوستانی پرچم کا ضابطہ، 2002 وزارت داخلہ کی ویب سائٹ www.mha.gov.in پر دستیاب ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8322


(Release ID: 1845913) Visitor Counter : 147


Read this release in: English