بجلی کی وزارت
تمام گھرانوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کامقصد حاصل کرنے کے لیے، حکومت ہند کی طرف سے نافذ کردہ متعدد اسکیمیں
Posted On:
28 JUL 2022 4:08PM by PIB Delhi
حکومت ہند تمام گھرانوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے دین دیال اپادھیایےگرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی) اور بجلی کی فروغ کی مربوط اسکیم(آئی پی ڈی ا یس) سمیت اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعے، ریاستوں کی مدد کر رہی ہے۔ حال ہی میں شروع کی گئی،تقسیم کے شعبے کی نو تشکیل شدہ اسکیم (آر ڈی ایس ایس) کے تحت، ریاستی پاور ڈسٹری بیوشن یوٹی لیٹیز کو تقسیم کے بینادیڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے مالی طور پر مدد فراہم کی جاتی ہے اور اسکیم کے تحت فنڈ کے جاری کرنےکا تعلق اصلاحات کی شروعات اور نتائج کے حصول سے ہے جس میں شہری اور دیہی صارفین کے لیے، بجلی کی فراہمی کے اوقات کو بہتر بنانے کی رفتار بھی شامل ہے۔
نیشنل پاور پورٹل (این پی پی) پر ریاستوں کی طرف سے دستیاب معلومات کے مطابق،8جولائی 2022 کو شہری علاقوں اور دیہی علاقوں میں بجلی کی سپلائی کے اوقات بالترتیب 23.78 (HH.hh) اور 21.48 (HH.hh) تھے۔
دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی) کے تحت اور اس کے بعد پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا (سوبھاگیہ) کے تحت،جو 31مارچ 2022 کو بند ہو گئی ہے، تمام ریاستوں نے پہلے ہی تمام دیہاتوں اور تمام خواہشمندگھرانوں میں برق کاری کا اعلان بالترتیب 31 مارچ 2019 اور28 اپریل 2018 کوکر دیا تھا۔
ایک جانب ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت مجموعی طورپر 18374 گاؤوں کو بجلی فراہم کی گئی تھی، تو دوسری جانب مجموعی طور پر 2.86 کروڑ گھرانوں کو سوبھاگیہ کے تحت بجلی فراہم کی گئی جس میں دو مرحلوں میں اضافی گھرانے بھی شامل تھے جو کہ 31 مارچ 2019 کے بعد برق کاری کے لیے راضی ہوگئے تھے، البتہ اس سے پہلے وہ بجلی لینے کے لیے تیار نہیں تھے۔
بجلی کے لیے نئے گھرانوں کاتیار ہونا ایک مسلسل عمل ہے اور ایسے گھرانوں کی برق کاری کا خیال ڈسٹریبیوشن افادیات کے ذریعے رکھا جائے گا۔ حکومت ہند سوبھاگیہ سے پہلے شناخت شدہ تمام گھرانوں کو بجلی کی فراہمی کرنے میں ریاستوں کی مدد کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔اس ضمن میں، حکومت ہند نے حال ہی میں تقسیم کے شعبے کی نو تشکیل شدہ اسکیم (آر ڈی ایس ایس) کے تحت ان سب کی برق کاری کے لیے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ڈی پی آرز بجلی کی وزارت کو پیش کریں۔
یہ معلومات بجلی اور ایم این ا ٓر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.8313
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1845892)