کوئلے کی وزارت
کوئلے کی پیداوار اور سپلائی کو بڑھانے کے لیے جگہ جگہ اختراعی کوششیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 JUL 2022 3:41PM by PIB Delhi
ملک میں کوئلے کی پیداوار 2020-21 میں 716.08 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 2021-22 میں 778.19 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی۔ یہ 2021-22 میں کوئلے کی پیداوار میں 8.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ 2020-21 میں 691 میٹرک ٹن کے مقابلے 2021-22 میں کوئلے کی مجموعی ترسیل 819 میٹرک ٹن تھی، اس طرح 18.5 فیصد کی ترقی میں اضافہ ہوا۔
چل رہے تمام کوئلے کی کانوں کے لیے اسٹار ریٹنگ کی پالیسی میں اوپن کاسٹ مائنز میں 50 تشخیصی پیرامیٹرز اور زیر زمین کانوں میں 45 ایسے پیرامیٹرز کا تصور سات وسیع ماڈیولز یعنی کان کنی کے آپریشنز سے متعلقہ پیمانہ، ماحولیات سے متعلق پیمانہ ، ٹیکنالوجیز کو اپنانا: بہترین کان کنی کی مشقیں، اقتصادی کارکردگی، بحالی اور آبادکاری سے متعلق پیمانہ ، ملازم سے متعلق تعمیل اور حفاظت اور سلامتی سے متعلق پیرامیٹرز کے تحت کیا گیا ہے۔
کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے کے لیے، وزارت نے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:
سنگل ونڈو کلیئرنس: مرکزی حکومت نے کوئلے کی کانوں کے کام کو تیز کرنے کے لیے کوئلے کے شعبے کے لیے سنگل ونڈو کلیئرنس پورٹل شروع کیا ہے۔ یہ ایک متحدہ پلیٹ فارم ہے جو ہندوستان میں کوئلے کی کان شروع کرنے کے لیے درکار کلیئرنس اور منظوریوں کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اب، مکمل عمل کو سنگل ونڈو کلیئرنس پورٹل کے ذریعے پورا کیا جائے گا ، جو نہ صرف متعلقہ درخواست کے فارمیٹس کا نقشہ ہو گا، بلکہ منظوریوں یا منظوریوں کے لیے تیزعمل ہوگا۔ کانکنی سے متعلق منصوبے کی منظوری کے عمل کو بھی آسان بنا دیا گیا ہے اور اسے آن لائن عمل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ایم ایم ڈی آر ایکٹ 1957 میں ترمیم:
کانکنی اور معدنیا ت (ترقی اور ضابطہ) ترمیمی ایکٹ، 1957 اور ایم سی آر 1960 میں ضروری ترمیم کی گئی ہے تاکہ پلانٹ سے منسلک اختتامی استعمال کی ضرورت کو پورا کرنے کے بعد سالانہ پیداوار کے 50 فیصد تک کوئلے کی فروخت کی اجازت دی جا سکے۔ اور لیز کی مدت میں 50 سال تک کا اضافہ بھی کیاجاسکے۔
ای نیلامی: کوئلہ کمپنیوں کے ذریعہ ایک ای نیلامی ونڈو کے توسط سے تمام غیرروابط کوئلے کی پیشکش جو تمام شعبوں، بجلی کا شعبہ اور تاجر سمیت این آر ایس کی ضرورتوں کو پورا کرے گی۔
مندرجہ بالا کے علاوہ، کوئلہ کمپنیوں نے زیادہ سے زیادہ ارنسٹ منی ڈپازٹ(ای ایم ڈی) کو ایک کروڑ روپے سے کم کرکے 50.00 لاکھ کردیا ہے؛ ای ایم ڈی جمع کرانا آن لائن کیا گیا ہے۔ ای ایم ڈی یا ناکام بولی دہندگان کو خودکارطریقہ سے رقم کی واپسی کی جاتی ہے۔ موجودہ معاہدوں اور 31.03.2023 تک جاری کیے جانے والے ٹینڈرز کے لیے سیکیورٹی ڈپازٹ کی رقم کنٹریکٹ ویلیو کے 10 فیصد سے کم کر کے کنٹریکٹ ویلیو کے 3 فیصد کر دی گئی ہے۔ چھوٹی بہت چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں اور اسٹارٹ اپس کو ٹینڈرز میں شرکت کے لیے پیشگی تجربے اور کاروبار کے معیار سے مستثنیٰ کیا گیا ہے؛ اور ایم ایس ایم ای، اور اسٹارٹ اپس کو بھی ٹینڈرز کے خلاف ارنسٹ منی جمع کرانے سے مستثنیٰ کیا گیا ہے۔ داخلے کی رکاوٹوں کو کم کرنے کے لیے کام اور خدمات کے معاہدوں کے معاملے میں مختلف ٹینڈر اہلیت کے پیرامیٹرز میں بھی نرمی کی گئی ہے۔
کوئلے کی درآمدات کو روکنے اور کوئلے کی کھپت کے سلسلے میں ہندوستان کو آتم نربھر بنانے کے لیے، کوئلہ کی وزارت نے کوئلے کی گھریلو پیداوار میں اضافہ کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ کوئلے کی کمپنیوں کو پیداوار میں اضافہ کا ہدف دیا گیا ہے، کوکنگ کول مشن کوکنگ کول کی درآمد کو کم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے، کول گیسیفیکیشن مشن بھی شروع کیا گیا ہے اور کوئلہ نکالنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
بدعنوانی کے الزامات سے نمٹنے کے لیے شفافیت اور جوابدہی لانے کی خاطر کیے گئے کچھ اقدامات درج ذیل ہیں۔
(1) ای خریداری: سی آئی ایل اور اس کے ذیلی اداروں میں سامان، خدمات اور کاموں سے متلق خریداری کے لیے این آئی سی پلیٹ فارم پر ای پروکیورمنٹ کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ مکمل طور پر خودکار آن لائن پلیٹ فارم ہے جس نے خریدار اور فروخت کنندہ کے درمیان انسانی انٹرفیس کو ختم کر دیا ہے اور خریداری سے متعلق تمام لین دین میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا ہے۔ اس کے علاوہ ریورس نیلامی کا طریقہ کار بولی لگانے اور 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی لاگت والے سامان کی خریداری میں صحیح قیمتوں کی دریافت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس طریقہ کار کے استعمال کے نتیجے میں وقت اور پیسے کی بہت زیادہ بچت ہوئی ہے۔
(2) جی ای ایم پورٹل: حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق کول انڈیا 2017 سے سامان اور خدمات کی خریداری کے لیے جی ای ایم پورٹل کا استعمال کر رہا ہے۔
(3) ای ایم ڈی کی آن لائن آٹو ریفنڈ: این آئی سی ای پروکیورمنٹ پورٹل میں ناکام بولی دہندگان کو ارنسٹ منی ڈپازٹ کی آن لائن آٹو ریفنڈ کی سہولت، کوئلہ کمپنیاں استعمال کرتی ہیں۔
(4) بل ٹریکنگ سسٹم: ایک آن لائن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جہاں وینڈر جو اپنے بل جمع کراتے ہیں وہ عمل اور ادائیگی کی موجودہ صورتحال کو ٹریک کرسکتے ہیں۔ یہ نظام بل پراسیسنگ اور رقم کی ادائیگی میں شفافیت کو بڑھاتا ہے۔ یہ بدعنوانی کی گنجائش کے خاتمے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔
(5) انٹرپرائزز ریسورس پلان (ای آرپی): تمام کوئلہ کمپنیوں نے کام میں کارکردگی اور شفافیت کے لیے ای آرپی کی شروعات کی ہے۔
یہ معلومات کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*********************
(ش ح ۔ ع ح۔)
27.07.2022
U.No. 8147
(ریلیز آئی ڈی: 1845737)
وزیٹر کاؤنٹر : 108