وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کا مستقبل بنایا جانا

Posted On: 27 JUL 2022 5:36PM by PIB Delhi

ریاستی وزیر تعلیم کے وزیرمملکت  ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا  کہ بھارتی حکومت نے تعلیم سے متعلق دانشورانہ صلاحیت، اختراعات اور مضبوط پالیسیوں کے ساتھ نئے مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں کی مدد کرنے کے لیے، 29.07.2020 کو قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا اعلان کیا تھا۔ اس میں  بھارتی  اخلاقیات سے منسلک ایک تعلیمی نظام کا تصور کیا گیا ہے جو  بھارت  کو تبدیل کرنے میں براہ راست تعاون فراہم کرتا ہے، یعنی بھارت ، سب کو اعلیٰ معیار کی تعلیم، اختراعات اور تحقیق فراہم کرکے پائیدار طور پر ایک مساوی اور متحرک علمی معاشرے میں تبدیل کرتا ہے اور  اس طرح  اس کے طلباء کو ضروری مہارتوں اور علم کے ساتھ بھارت کو عالمی علم کی سپر پاور بنانے میں مدد کرتا ہے۔

 

ملک کو اعلیٰ تعلیم میں خود کفیل بنانے کے لیے، تعلیم کی  وزارت ، این ای پی 2020 کے نفاذ کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مکمل طریقے سے سے پیروی کر رہی ہے، جس میں دیگر  باتوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیمی نظام کی طرف پیش قدمی بھی شامل ہے جس میں بڑی، کثیر الضابطہ جامعات اور کالج  شامل ہیں ،جو  مقامی/ بھارتی  زبانوں میں تعلیم دیئے جانے کا ذریعہ پیش کرتے ہیں۔ایچ ای آئیزا سٹارٹ اپ انکیوبیشن سینٹرز، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ سینٹرز وغیرہ کو صنعت سے زیادہ تعلیمی روابط کے ساتھ قائم کرکے تحقیق اور اختراع پر توجہ دے رہے ہیں۔ ایچ ای آئیز نے ہنر، روزگار اور  صنعت کاری کو فروغ دینے کے لئے انٹرنشپ/اپرنٹس شپ ایمبیڈڈ ڈگری پروگرام شروع کیے ہیں۔

 

پچھلے کچھ سالوں کے دوران، اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے متعدد تعلیمی ادارے قائم کیے گئے ہیں جیسے کہ 7 نئے آئی آئی ایمس (سریمور، ناگپور، سمبل پور، امرتسر، بودھ گیا، وشاکھاپٹنم اور جموں)، 6 نئے آئی آئی ٹیز (تروپتی) ، پالکڈ، جموں، بھیلائی، گوا، دھارواڑ) اور آئی ایس ایم دھنباد کو آئی آئی ٹی میں تبدیل کیا گیا، 2 نئے آئی آئی ایس ای آرز (تروپتی اور بہرام پور)، 01 نئے این آئی ٹی (آندھرا پردیش)، 20 ٓئی آئی آئی ٹیز - پی پی پی کو قومی اہمیت کا حامل ادارہ (آئی این آئی) قرار دیا گیا، 16 آئی آئی آئی ٹیز(15 آئی آئی آئی ٹیز۔ پی پی پی) اور آئی آئی آئی ٹی - 1 کُرنول، موتیہاری، بہار میں 01 نئی مرکزی یونیورسٹی قائم کی گئی ہے۔

 

حکومت نہ صرف ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے پاس آؤٹ ہونے والے طلبہ کو برقرار رکھنے کے لیے عہد بستہ ہے، بلکہ غیر مقیم بھارتیوں کو بھی ملک واپس لانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم ریسرچ فیلوشپ اسکیم کے تحت منتخب طلبا کو بھارتی  یونیورسٹیوں/ اداروں میں پی ایچ ڈی کرنے کے لیے پرکشش فیلوشپ کی پیشکش کی جاتی ہے۔ حکومت نے آئی آئی ٹیز - مدراس، بمبئی، کھڑگ پور، کانپور، دہلی، گوہاٹی، حیدرآباد، گاندھی نگر اور آئی آئی ایس سی، بنگلور میں ریسرچ پارکس کے قیام کو منظوری دی ہے تاکہ ملک میں تحقیقی  ماحولیاتی نظام کو بڑھایا جا سکے تاکہ طلباء  بھارت  میں اپنے آر اینڈ ڈی  کو آگے لے جا سکیں۔ جدید تحقیق. تعلیمی اداروں میں انکیوبیشن سینٹرز اپنے اسٹارٹ اپ مرحلے کے ذریعے کاروباری افراد کو مسابقتی مارکیٹ میں بنے رہنے اور اس مرحلے تک پہنچنے میں مدد فراہم کرکے ٹیکنالوجی اور علم پر مبنی  معاہدوں  کو پروان چڑھانے کی کوشش کرتے ہیں  جس کے ذریعہ  وہ اپنے منصوبوں کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

*************

 

ش ح۔ ش ر۔ ر‍‌ض

U. No.8282

 



(Release ID: 1845723) Visitor Counter : 133


Read this release in: English