وزارتِ تعلیم

ڈیجیٹل تعلیمی ٹولس

Posted On: 27 JUL 2022 5:37PM by PIB Delhi

تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ ان پورنا دیوی نے  آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آتم نر بھر بھارت ابھیان کے حصے کے طور پر 17  مئی 2020  کو پی ایم  ای-ودیا نامی  ایک جامع پہل کی شروعات کی گئی ہے، جو  تعلیم تک کثیر موڈ میں رسائی کو آسان بنانے کے لئے ڈیجیٹل /  آن لائن / آن ایئر تعلیم سے متعلق تمام کوششوں کو یکجا کرتا ہے۔ یہ اقدامات اس طرح ہیں:

  • دِکشا تمام درجات (وَن نیشن وَن ڈیجیٹل پلیٹ فارم ) کے لئے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور  کیو آر کوڈیڈ نصاب کے لئے معیاری  ای- مواد  فراہم کرنے کی خاطر ملک کا ڈیجیٹل بنیادی  ڈھانچہ ہے۔ آج کی تاریخ (2022-07-21) تک  دِکشا   پر   4.06  کروڑ  اوسط یومیہ پیج ہٹس کے ساتھ  501 کروڑ سے زیادہ  تعلیمی سیشنز 5،879 کروڑ سے  زیادہ  تدریسی منٹس اور 3،825  کروڑ  سے زیادہ  پیج  پر ہٹس آئے ہیں۔ آج کی تاریخ تک دکشا پر  2،92،178 ای- کنٹینس حصے  لائیو ہیں۔
  •  ایک سے  12  ویں کلاس  تک  (ون کلاس ون چینل) مخصوص سوائم پربھا ٹی وی چینل پر  اسی طرح کا مواد یو ٹیوب اور  جی او چینل کے ذریعہ  استعمال کیا جا رہا ہے۔ آج کی تاریخ تک پی ایم ا- ودیا  آئی وی آر ایس کے ذریعہ تعلیمی پروگراموں کی نشریات کے بارے میں تفتیش کے لئے 31،816  کالس مو صول ہوئی ہیں، جن کا جواب  دیا  گیا ہے۔
  • ملک بھر سے  جولائی 2022  تک مختلف کورسز میں سوائم پورٹل پر  کُل  89،55،857 منفرد صارف  اور  2،83،21،959 لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اس پر  اپنا اندراج کرایا ہے۔
  • 397 ریڈیو اسٹیشنوں پر  اپنی تشہیر /  نشریات  (11 گیان وانی، ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں، 254  کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن، 132 آل انڈیا ریڈیو اسٹیشن،  آئی- ریڈیو  اور جیو ساون موبائل ایپس پر  پوڈکاسٹ کے لئے ریڈیو ، کمیونٹی  ریڈیو  اور  سی بی ایس ای  پوڈ کاسٹ – سکشا وانی:  نصاب پر مبنی  ریڈیو پروگراموں کے 3،529  حصوں کا وسیع استعمال۔
  • قوت گویائی اور سماعت سے محروم  افراد کے لئے  ڈیجیٹل طور پر قابل رسائی  اطلاعاتی نظام  (ڈی اے آئی ایس وائی) پر  تیار کردہ  خصوصی  ای- کنٹینٹ  اور  این  آئی او ایس  ویب سائٹ / یو ٹوب پر  اشارے کی زبان میں تمام  3،520  تحریری کتاب پر مبنی  ریکارڈڈ آئی ایس ایل ویڈیوز  میں ، اور  درج ایک سے درجہ 5  تک  کے لئے  دکشا پر 597  ویڈیوز  اپ لوڈ کئے گئے ہیں۔ 10،000 الفاظ  کی  آئی ایس ایل ڈکشنری  بھی  دکشا پر اپ لوڈ کی گئی ہے، اس کے علاوہ 3،474 آڈیو بکس کے ابواب دکشا پر  اپ لوڈ کئے گئے ہیں

وزارت تعلیم نے  تعلیمی تحقیق  اور تربیت کی قومی کونسل کے ذریعہ  کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن (کے وی ایس)، نوودیا ودیالیہ سمیتی ( این وی ایس) اور  ثانوی تعلیم کا مرکزی بورڈ (سی بی ایس ایس) اسکولس نے  آن لائن تعلیم  حاصل کرنے سے متعلق ایک سروے کرایا تھا۔ سروے کے مطابق  پتہ چلا  ہے کہ  تقریبا 60  سے 70  فیصد  کے وی ایس ، این وی ایس  اور سی بی ایس ای  سے شرکاء ، طلباء، استاذہ، والدین اور اسکول پرنسپل نے بتایا  کہ  کووڈ – 19  کی مدت کے دوران تعلیم وتدریس  خوش آئند اور تسلیم بخش تھی۔ تقریبا 20  سے 30  فیصد شراکت داروں نے بتایا کہ اس دوران ان کا تجربہ مختلف تھا  اور دشوار گزار تھا اور تقریبا 10  سے 20  فیصد افراد نے بتایا کہ  کووڈ – 19  کے دوران  ان کے لئے مشکلات  تھی۔ سروے  اور نتائج کی تفصیلات  سیکھنے میں اضافے سے متعلق  رہنما ہدایات کے باب 3  میں دی گئی ہیں، جسے  حسب ذیل لنک پر کلک کرکے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ع ح- ق ر)

U-8283



(Release ID: 1845720) Visitor Counter : 117


Read this release in: English