امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قیدیوں کے لیے خصوصی معافی

Posted On: 27 JUL 2022 5:25PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ، جناب اجے کمار مشرا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

حکومت ہند نے بھارت کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کو ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے طور پر  منانے کے لیے متعدد پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان تقریبات کے حصہ کے طور پر،  مخصوص قسم کے قیدیوں کو خصوصی معافی دینے اور انہیں تین مرحلوں میں رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ تین مراحل ہوں گے- 15 اگست، 2022 (آزادی کے 75 سال)، 26 جنوری، 2023 (یوم جمہوریہ) اور 15 اگست، 2023۔ قیدیوں کو خصوصی معافی دینے کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کو تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں، جو وزارت داخلہ کی ویب سائٹ https://www.mha.gov.in/division_of_mha/women-safety-division پر دستیاب ہیں۔

ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی سے پہلے، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے کاؤنسلنگ کے سیشن منعقد کیے جائیں تاکہ  معاشرے میں ان کی بحالی میں سہولت ہو اور ان کی رہائی سے قبل جیلوں میں واقفیت/لکچر کے سیشن بھی منعقد کیے جائیں، جہاں رہا ہونے والا قیدی جیل میں قید اپنے دیگر ساتھیوں کو رہائی کے بعد اپنے سماجی تعاون کے بارے میں بتا سکتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8250


(Release ID: 1845690) Visitor Counter : 252
Read this release in: English