پنچایتی راج کی وزارت

شیڈولڈ علاقوں  میں پنچایتوں کی توسیع کا نفاذ  ( پی ای ایس اے )

Posted On: 27 JUL 2022 4:05PM by PIB Delhi

پارلیمنٹ نے ’’پنچایتوں کی دفعات (شیڈولڈ ایریاز میں توسیع) ایکٹ، 1996 ‘‘ ( پی ای ایس اے )  کو آئین کے حصہ IX کو کچھ ترمیمات اور استثنیٰ کے ساتھ، دس ریاستوں کے پانچویں شیڈول کے علاقوں تک توسیع دینے کے لئے نافذ کیا ہے۔  ان میں آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، اڈیشہ، راجستھان اور تلنگانہ شامل ہیں ۔ راجستھان کو چھوڑ کر پی ای ایس اے کی نو ریاستوں نے پی ای ایس اے 1996 کی دفعات کو اپنے متعلقہ ریاستی پنچایتی راج ایکٹ میں شامل کر لیا ہے۔ دسویں ریاست، راجستھان نے ’’راجستھان پنچایت راج (شیڈولڈ ایریاز کے لئے ان کی درخواست میں دفعات میں ترمیم) ایکٹ 1999 ‘‘  کو نوٹیفائی کیا ہے۔ پی ای ایس اے کے موثر نفاذ کے مقصد سے، پنچایتی راج کی وزارت نے 2009 ء میں پی ای ایس اے کے قوانین کا مسودہ جاری کیا تھا ۔ آندھرا پردیش، گجرات، ہماچل پردیش، مہاراشٹر، راجستھان اور تلنگانہ نے اپنے متعلقہ ریاستی پنچایتی راج ایکٹ کے تحت اپنے ریاستی پی ای ایس اے قوانین کو  نوٹیفائی کیا ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت نے جھارکھنڈ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ریاستی پی ای ایس اے قوانین کو ایڈوائزری، کانفرنس، میٹنگوں ، ورک شاپوں  کے ذریعے نوٹیفائی کریں ۔ اس سلسلے میں بھیجی گئی حالیہ ایڈوائزری فروری ، 2022 ء میں جاری کی گئی تھی۔

یہ معلامت پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  فراہم کیں ۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 8238



(Release ID: 1845688) Visitor Counter : 89


Read this release in: English