کانکنی کی وزارت

ریت کی کانکنی میں بہترین طریقۂ کار کو یقینی بنانے کے لئے کانوں کی وزارت کی کوششیں

Posted On: 27 JUL 2022 3:26PM by PIB Delhi

مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 1957 کے سیکشن 3 ( ای ) کے تحت ریت ایک معمولی معدنیات ہے۔ ایم ایم ڈی آر  ایکٹ، 1957 کا سیکشن 15، ریاستی حکومتوں کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ معمولی معدنیات کی رعایتوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے قواعد مرتب کریں ۔  اس کے علاوہ ، ایم ایم ڈی آر ایکٹ کی دفعہ 23 سی، ریاستی حکومتوں کو یہ اختیار بھی دیتی ہے کہ وہ معدنیات کی غیر قانونی کانکنی، نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے اور اس سے منسلک مقاصد کے لئے اصول  بھی مرتب کریں ۔ اس طرح، معمولی معدنیات کو ریاستی حکومت کی سطح پر منظم کیا جاتا ہے۔ تاہم کانوں کی وزارت نے ریاستوں کے کانکنی کے محکموں کے ساتھ مشاورت سے ایک ’ریت کی کان کنی کا فریم ورک‘ تیار کیا ہے ، جس میں ریاستوں کے درمیان بہترین طریقہ ٔکار اور ریت کی کانکنی میں پائیداری، دستیابی، سستی اور شفافیت کے مقاصد  کی بنیاد والی سفارشات شامل ہیں۔ ’ریت کی کانکنی کا فریم ورک‘ تمام ریاستوں کو ضروری کارروائی کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

یہ معلومات کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 8235



(Release ID: 1845681) Visitor Counter : 85


Read this release in: English