وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مغربی بیڑے کی سالانہ ایوارڈتقریب فلیٹ ایوننگ 2022، یا 'فلنگ'

Posted On: 27 JUL 2022 5:26PM by PIB Delhi

 

مغربی بیڑے  (ڈبلیو ایف) کی سالانہ ایوارڈ  تقریب، فلیٹ ایوننگ 2022، یا 'فلنگ'، جسے بھارتی بحریہ کے 'سورڈ آرم' ، جیسے اس تقریب کو عام طور پر پکارا جاتا ہے ، گزشتہ ایک سال سے نیوی ڈاکیارڈ، ممبئی میں 24 جولائی 2022 کو منعقد  کئی گئی۔

بحریہ کی مغربی کمان کے  فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف وائس ایڈمرل اجیندر بہادر سنگھ، مغربی بیڑے کے  فلیگ آفیسر کمانڈنگ ریئر ایڈمرل سمیر سکسینہ کے ذریعہ منعقد  پروگرام میں مہمان خصوصی تھے۔  تقریب کے دوران، فلیٹ آپریشنز آفیسر نے پچھلے سال کے دوران بیڑےکی سرگرمیوں/حصولیابیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے سالانہ رپورٹ پیش کی۔

فلنگ 22 نے مغربی بیڑے اور ان کے خاندانوں کے ذریعہ پوری طرح سے  داخلی صلاحیت سے بنائے گئے ایک شاندار تفریحی پروگرام  پیش کیا۔ فلیٹ ایوارڈز کی تقریب میں کل  21 ٹرافیاں  بحری آپریشنز کے مختلف پہلووں کی نمائندگی کرنے والے ہونہار جہازوں  کو پیش کی گئیں ۔ آئی این ایس چنئی - بہترین جہاز، آئی این ایس تلوار - سب سے زیادہ پرجوش جہاز اور آئی این ایس آدتیہ - ٹینکروں اور او پی وی زمرے میں بہترین جہاز رہا۔ تمام ایوارڈز سبھی الگ الگ جہازوں  اور بہادر عملے کی مجموعی امتیاز اور گرانقدر تعاون  کو تسلیم کرتے ہیں، جنہوں نے ملک کی خدمت میں مسلسل مستعدی برقرار رکھی ہے۔

بیڑے نے بحیرہ احمر، خلیج فارس کے مغربی کناروں ، گجرات میں گہرے  آبی چینل ، انڈمان و نکوبار  جزائر تک اپنی موجودگی  کو بڑھایا ہے۔ ان تعیناتیوں میں مشن پر مبنی تعیناتی، انسداد منشیات مشن، موجودگی اور نگرانی  مشن ،ساتھ ہی ای ای زیڈ نگرانی شامل تھی۔ بیڑے نے سبھی  ڈومینز میں ریکارڈ تعداد میں  فائرنگ کی۔ ڈبلیو ایف جہازوں نے بڑے پیمانے پر میری ٹائم پارٹنرشپ ایکسرسائز اور آئی او آر  اور اس کے باہر کئی دو طرفہ مشقوں میں حصہ لیا، جس میں رائل نیوی کے ساتھ کونکن، فرانسیسی بحریہ کے ساتھ ورون اور رائل نیوی کی کوئن الزبتھ کیریئر اسٹرائیک کے ساتھ پاسیکس گروپ شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)ZS8R.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(6)DC3B.jpeg

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 8265)


(Release ID: 1845679)
Read this release in: English , Hindi