وزارتِ تعلیم

بھارت میں پڑھائی لکھائی کے لیے غیر ملکی طلبا کو راغب کرنے کا مشن

Posted On: 27 JUL 2022 5:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27جولائی ، 2022/ تعلیم کی وزارت نے 18.04.2018 کو بھارت میں مطالعہ کیجیے پروگرام شروع کیا تھا جس کا مقصد منظم طریقے سے برانڈ تیار کر کے مارکیٹنگ کر کے ، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ مہم کے ذریعے  بھارت کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی طرف غیر ملکی طلبا کو راغب کرنا ہے۔ اس پروگرام  کے تحت  (این آئی آر ایف بینکنگ اور این اے اے سی درجہ بندی پر مبنی)  160 سے زیادہ منتخبہ بھارتی اداروں / یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت داری کرنا ہے۔  داخلے سے متعلق ایک مرکزی ویب پورٹل (https://studyinindia.gov.in) بھارت میں پڑھائی لکھائی کے تحت غیر ملکی طلبا کے داخلے کے لیے سنگل ونڈو کے طور پر کام کرتا ہے۔ پرگتی (بھارتی اداروں کے لیے  رجحان سے متعلق عالمی ٹیسٹ کے ذریعے درخواست دہندگان کی کارکردگی کی درجہ بندی) نام کا ایک امتحان غیر معمولی طلبا کو  بھارتی اسکالرشپ کے تحت پڑھائی لکھائی کی پیش کش کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ اگرچہ دنیا بھر کے طلبا اس اہم پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں لیکن جنوب مشرقی ایشیا ، وسط ایشیا اور افریقہ کے 48 مقررہ ملکوں پر توجہ دی جاتی ہے۔

بھارت میں پڑھائی لکھائی کرو، بیرون ملک بھارتی مشنوں کے ذریعے اور اخبارات ، ریڈیو، فیس بک، انسٹا گرام، گوگل ڈسپلے و سرچ نیٹ ورک، ٹوئیٹر، ای میلرز ، واٹس ایپ اور ٹیلی گرام وغیرہ کے ذریعے وسیع طور پر برانڈ سازی کے کام کے ذریعے بین الاقوامی طلبا تک پہنچایا جا رہا ہے۔

تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار نے یہ جانکاری راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں دی۔

…..



ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔

U - 8261



(Release ID: 1845678) Visitor Counter : 116


Read this release in: English