امور داخلہ کی وزارت

این سی بی کو مضبوط کرنے کا عمل

Posted On: 27 JUL 2022 5:23PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ، جناب نتیانند رائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

حکومت ہند  نے نشہ آور دواؤں اور نفسیات کو متاثر کرنے والے مادوں کے غلط استعمال اور ان کی غیر قانونی تجارت کو مؤثر طریقے سے روکنے کے مقصد سے، نارکوٹکس ڈرگز اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹانسز ایکٹ، 1985 کی دفعہ 4 کی شق 3 کے ذریعے حاصل کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) بنایا تھا۔ وقتاً فوقتاً ضرورت کے مطابق این سی بی کو اپنے کام کی بہتر انجام دہی اور مضبوطی کے لیے حکومت ہند اسے ہر طرح کی انتظامی اور مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

این سی بی کے عملہ کی تکنیکی اور نگرانی سے متعلق صلاحیت کو بہتر کرنے کے لیے متعدد قدم اٹھائے جا رہے ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:-

  1. ان سی بی کے عہدیداروں  کی تکنیکی  مہارت اور نگرانی کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کے لیے کرپٹو کرنسی، ڈارک نیٹ، ڈیجیٹل سرویلانس، سائبر کرائم سے متعلق معلومات، سائبر کرائم فورنسک، ڈیجیٹل فورنسک وغیرہ جیسے متعدد موضوعات پر اِن ہاؤس ٹریننگ کے پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 3 سالوں کے دوران منعقد کیے گئے ٹریننگ پروگراموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

سال

2019

2020

2021

منعقد کیے گئے تربیتی پروگراموں کی تعداد

24

20

24

تربیت حاصل کرنے والے افسران کی تعداد

85

149

197

 

  1. این سی بی کے عہدیدار اقوام متحدہ کے دفتر  برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی) انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بیورو (آئی این سی بی) وغیرہ جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے منعقد متعدد ورکشاپوں اور ٹریننگ پروگراموں میں بھی شرکت کرتے ہیں، تاکہ اپنی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کر سکیں اور  تازہ ترین پیش رفت سے خود کو ہم آہنگ کر سکیں۔
  2. این سی بی کے افسران کو سنٹرول بیورو آف انویسٹی گیشن اکیڈمی، غازی آباد (اتر پردیش)، سنٹرل اکیڈمی فار پولیس ٹریننگ، بھوپال (مدھیہ پردیش)، نیشنل فورنسک سائنس یونیورسٹی، گاندھی نگر (گجرات) جسے دیگر تربیتی اداروں کے ذریعے منعقد کیے جانے والے اسی نوعیت کے متعدد تکنیکی کورسوں کے لیے بھی نامزد کیا جاتا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8251



(Release ID: 1845676) Visitor Counter : 87


Read this release in: English