وزارتِ تعلیم

تکنیکی تعلیم کا فروغ

Posted On: 27 JUL 2022 5:37PM by PIB Delhi

حکومت نے ملک بھر میں تکنیکی تعلیم کے فروغ کے لیے قومی اہمیت کے حامل  مختلف انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جن میں 23 انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹیز) ، 25 انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹیز) ، 31 نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹیز) ، 1 انڈین انسٹی ٹیوٹ  آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹکنالوجی (آئی آئی ای ایس ٹی)، شب پور، 1 انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی ، بنگلور)، 4 نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹیچرز ٹریننگ اینڈ ریسرچ (این آئی ٹی ٹی ٹی  آرز) ، 7 انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایس ای آرز) وغیرہ شامل ہیں ۔

پیشہ ورانہ تکنیکی تعلیم میں درس و تدریس کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لیے، آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کو حکومت نے ایک قانونی خود مختار ادارہ کے طور پر قائم کیا ہے جو سرکاری اور نجی شعبے میں انجینئرنگ کالجوں/تکنیکی اداروں کو ریگولیٹ کرنے اور ان کی رہنمائی کے لیے ہے۔ ملک میں پیشہ ورانہ تکنیکی تعلیم کی سطح کو بڑھانے کے لیے، اے آئی سی ٹی ای متعدد اقدامات کو نافذ کر رہی ہے جیسے (i) نتائج پر مبنی ماڈل نصاب کی تیاری اور لازمی انٹرنشپ (ii) سیکھنے کے نتائج کا اندازہ لگانے کے لیے اگزام  اصلاحات (iii) زیادہ روزگار کی صلاحیت والے نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پرسپیکیٹیو منصوبہ۔(iv) بنیادی مہارتوں کو بڑھانے کے لیے اساتذہ کی تربیت (v) ہر انسٹی ٹیوٹ میں انڈسٹری ریڈینس سیل اور کم از کم پانچ میں لازمی سائننگ  (5) صنعت کے ساتھ قراردادمفاہت  (vi) معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کورسز کی منظوری (vii) اسٹارٹ اپ اقدامات (viii) اختراعات کی حوصلہ افزائی کے لیے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون (ix) طلباء/کیرئیر کاؤنسلنگ وغیرہ کے لیے لازمی انڈکشن پروگرام۔

مزیدبرآں، مختلف اسکیمیں جیسے پرائم منسٹر ریسرچ فیلوشپ (پی ایم آرایف)، اچتر آوشکار یوجنا (یواے وائی)، اسٹارٹ اپ انڈیا انیشیٹو فار ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز (ایس آئی آئی ایچ ای آئی)، امپیکٹنگ   ریسرچ انوویشن اینڈ ٹکنالوجی (آئی ایم پی آرآئی این ٹی)،امپیکٹ فل ریسرچ ان سوشل سائنس(آئی ایم پی آر ای ایس ایس ) ، اسکیم فار ٹرانس ڈسپلنری  ریسرچ   فار انڈیاز ڈیولپنگ اکنامی (ایس ٹی آر آئی ڈی ای)، اکیڈمک نیٹ ورک کی عالمی پہل  (جی آئی اے این،تحقیق اور اکیڈمک تعاون کے فروغ کے لیے اسکیم (ایس پی اے آر سی)، نیشنل انیشیٹو فار ڈیزائن انوویشن (این آئی ڈی ای)، اسکیم فار ٹرانسفارمیشنل اینڈ  ایڈوانسڈ ریسرچ ان سائنسز (ایس ٹی اے آر ایس ) وغیرہ، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تکنیکی تعلیم اور تحقیقی ماحولیاتی نظام کے فروغ کے لیے وزارت تعلیم میں نافذ کی  جاتی  ہیں ۔

یہ معلومات  وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

***********

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 8268)

 



(Release ID: 1845674) Visitor Counter : 135


Read this release in: English