وزارتِ تعلیم

وارانسی میں اکھل بھارتیہ شکشا سماگم

Posted On: 27 JUL 2022 5:36PM by PIB Delhi

اعلیٰ تعلیم کے میدان میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 (این ای پی 2020) کے نفاذ سے متعلق  کاشی (وارانسی) میں 7 سے 9 جولائی 2022 تک تین روزہ اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نفاذ کےاین ای پی 2020 لیے مختلف طریقوں کی نشاندہی کرنا، روڈ میپ اور نفاذ کی حکمت عملی کو مؤثر طریقے سے بیان کرنا، انٹر ڈسپلنری  بات چیت کے ذریعے علم کے تبادلے کو فروغ دینا؛ تعلیمی اداروں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کرنا  وغیرہ تھا۔ اس سماگم میں مرکزی/ریاست/ڈیمڈ/پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز/سربراہوں، کالجوں کے پرنسپل/فیکلٹیز، ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں  وغیرہ نے شرکت کی۔ سماگم کا افتتاح وزیر اعظم نے کیا تھا۔

سماگم  میں اہم شعبوں /موضوعات پر 9اجلاس ہوئے ، جن کے نام ہیں  (i) ملٹی ڈسپلنری  اور جامع تعلیم؛ (ii) تحقیق، جدت طرازی اور انترپرینیورشپ؛ (iii) معیاری تعلیم کے لیے اساتذہ کی گورننس اور صلاحیت سازی ؛ (iv) معیار، درجہ بندی اور ایکریڈیشن؛ (v) ڈیجیٹل امپاورمنٹ  اور آن لائن تعلیم؛ (vi) مساوی اور جامع تعلیم؛ (vii) ہندوستانی زبانوں اور ہندوستانی علمی نظام کا فروغ؛ (viii) ہنرمندی  کی ترقی اور روزگار کی قابلیت  (ix) تعلیم کو بین الاقوامی بنانا۔ ان کے علاوہ، کامیابی کی کہانیوں اوراین ای پی 2020 کے نفاذ کے بہترین طریقوں کو شیئر کرنے  سے متعلق  دو خصوصی اجلاس  بھی منعقد ہوئے۔

سماگم کے نتائج میں این ای پی  2020 کے موثر، ہموارطریقے سے  اور بروقت نفاذ کی غرض سے  فریقوں کے لیے اکٹھے ہونے کی گنجائش پیدا کرنا، مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنا،این ای پی  2020 کو نافذ کرنے کے لیے سماگم میں زیر بحث نئی اور اختراعی حکمت عملی کو بروئے کار لانا اور ہندوستان کے اعلی تعلیمی اداروں کےلیے منفرد مواقع فراہم کرنا شامل ہیں تاکہ وہ سیکھ سکیں ،امکانات تلاش کرسکیں اور اعلی تعلیم میں مستقبل کے رجحانات پر عمل درآمد کرسکیں   ۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب فراہم کیں ۔

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 8269)



(Release ID: 1845673) Visitor Counter : 101


Read this release in: English