تعاون کی وزارت

دیہی معیشت میں کو آپریٹیو سوسائٹیوں کا تعاون

Posted On: 27 JUL 2022 5:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27جولائی ، 2022/ دیہی معیشت کو مستحکم کرنے میں امداد باہمی کا شعبہ ایک بنیادی کردار ادا کرتا ہے ۔ امداد باہمی کی سوسائٹیاں جو خاص طور پر زراعت، ماہی پروری، زرعی مصنوعات کی ڈبہ بندی  اور ڈیری جیسے،  دیہی علاقوں پر مبنی شعبے میں مصروف ہیں قرضے ، زرعی سامان اور دودھ ، مچھلی ، سبزی ، پھلوں ، پھولوں ، جڑی بوٹیوں ، جنگلاتی مصنوعات، شہد و ریشم کے لیے مارکیٹنگ کی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

مختلف اسکیموں کے تحت مرکزی اور ریاستی سرکاروں ، زراعت اور دیہی ترقی کے  قومی بینک ، قومی کوآپریٹیو ترقیاتی کارپوریشن اور دیگر اداروں کے ذریعے امداد باہمی کے شعبے کو مالی مدد فراہم کر رہی ہیں۔

این سی ڈی سی  نے جو امداد باہمی کی وزارت کے تحت  پچھلے دو سال میں ایک قانونی کارپوریشن ہے ، ملک بھر میں مالی مدد فراہم کی ہے جس میں دیہی علاقے بھی شامل ہیں۔

(کروڑ روپے میں)

نمبر شمار

سال

تقسیم

1.

2020-21

24733.24

2.

2021-22

34221.08

 

 

 

 

 

 

متعلقہ کوآپریٹیو سوسائٹیوں کی طرف سے راست روزگار فراہم کیا جاتا ہے ، امداد باہمی کے شعبے کے پورے نظام کو مستحکم بنانے سے دیہی شعبے میں بالواسطہ روزگار کے بڑے پیمانے پر موقعے پیدا ہوتے ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت نے کئی اقدامات کیے ہیں ۔ جن میں امداد باہمی سے متعلق ایک نئی قومی پالیسی ، امداد باہمی سے متعلق ایک قومی ڈیٹا بیس کو جمع کرنا ، سہکار سے سمردھی اسکیم تیار کرنا  شامل ہے۔

یہ جانکاری امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں دی۔

 

…..

 

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 8260



(Release ID: 1845658) Visitor Counter : 123


Read this release in: English