خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آنگن واڑیوں میں بہتری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 JUL 2022 4:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27جولائی ، 2022/ آنگن واڑیوں میں بہتری لایا جانا ایک لگاتار عمل ہے جس کے لیے وقتاً فوقتاً مختلف اقدامات کیے جاتے رہے ہیں تاکہ ملک بھر میں آنگن واڑی مرکزوں کی حالت میں سدھار ہوتا رہے۔ ملک بھر میں آنگن واڑی مرکزوں کو بہتر بنانے کے لیے دو لاکھ  (40000 اے ڈبیو  سی  فی سالانہ) مراکز کو جدید شکل سکشم آنگن واڑی بنائے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے تحت صحت ، تغذیے اور بچپن کے اوائل میں ہی دیکھ بھال اور تعلیم میں کوالٹی خدمات کو بہتر بنانے کے لیےپوشن واٹیکاؤں سمیت بہتر بنیادی ڈھانچہ فرہم کیا جائے گا۔

13.01.2021 کو اس سلسلے میں رہنما ہدایت جاری کی گئی تھیں جس میں کوالٹی کی یقین دہانی ، تعینات عملے کے رول اور ذمہ داریوں ، خریداری کے لیے طریقۂ کار ، آیوش کے تصور سے مربوط کرنا اور ضمنی تغذیے کی فراہمی میں شفافیت ، مستعدی اور جوابدہی لانے کے لیے پوشن ٹریکر کے ذریعے ڈیٹا مینجمنٹ اور مانیٹرینگ  جیسے بہت سے پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ ایک بہت بڑا آئی سی ٹی سے لیس پلیٹ فارم  پوشن ٹریکر ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد پورے ملک میں اے ڈبلیو سی پر عمل درآمد اور اس پر قریبی نظر رکھنے سے متعلق بروقت ڈیٹا حاصل کرنا ہے۔

یہ جانکاری خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

…..

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 8257


(ریلیز آئی ڈی: 1845593) وزیٹر کاؤنٹر : 122
یہ ریلیز پڑھیں: English