اسٹیل کی وزارت

اسٹیل کی برآمدات بڑھانے کے لئے سرکار کی کوششیں

Posted On: 27 JUL 2022 2:42PM by PIB Delhi

اسٹیل کے وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کُلستے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ  سرکار نے اسٹیل سیکٹر میں سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے کے لئے درج ذیل اقدامات کئے ہیں:-

  1. نوٹیفکیشن:
  1. نیشنل اسٹیل پالیسی 2017، جس میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ وقت اور ضرورت کے حساب سے اسٹیل اور ہائی-گریڈ آٹوموٹیو اسٹیل، الیکٹریکل اسٹیل، اسپیشل اسٹیل اور ملے جلے ہاتھ کی مجموعی مانگ کو گھریلو سطح پر پورا کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔
  2. میڈ اِن انڈیا اسٹیل کی خرید کو بڑھاوا دینے کے لئے گھریلو طور سے تیار شدہ لوہا اور اسٹیل کی مصنوعات(ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی)پالیسی۔

.ii ’میک اِن انڈیا‘ پہل اور پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان، ریلوے، دفاع،  پیٹرولیم اور قدرتی گیس، رہائش، شہری مواصلات، سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ، زراعت اور دیہی ترقیاتی سیکٹر سمیت امکانی استعمال کنندگان کے ساتھ آگے بھی جڑاؤ کے ساتھ ملک میں اسٹیل کے استعمال ، اسٹیل کی مجموعی مانگ اور اسٹیل سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا۔

.iii  ہندوستان کے اسٹیل سیکٹر کی مقابلہ جاتی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے کچھ اسٹیل مصنوعات پر اینٹی –ڈمپنگ  ڈیوٹی(اے ڈی ڈی)، کاؤنٹر ویلنگ ڈیوٹی(سی وی ڈی)جیسے کاروباری بہتری کے اقدامات کے ساتھ اسٹیل مصنوعات اور کچے مال پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی میں رعایت۔

 .ivہندوستان میں اسٹیل سیکٹر کی مہارت کو اُجاگر کرنے اور ہندوستان کے اسٹیل سیکٹر میں کاروباری صلاحیت کے ساتھ ساتھ مواقع کے ایک تسلسل کی نمائش کے لئے حال ہی میں دبئی میں منعقد ورلڈ ایکسپو جیسے پروگرام میں شراکت داری۔

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 8241)



(Release ID: 1845580) Visitor Counter : 85


Read this release in: English