پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای-گرام سوراج پورٹ تک رسائی

Posted On: 27 JUL 2022 4:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی:27؍جولائی2022:

پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج راجیہ میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ وزارت نے 24اپریل 2020ء کو ای-پنچایت ایم ایم پی کے تحت پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی )کے لئے ایک کام پر مبنی وسیع ایپلی کیشن ای-گرام سوراج لانچ کیا ہے۔ اس ایپلی کیشن میں پنچایت کے کام کاج کے تمام پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔آن لائن ادائیگی سمیت سِنگل ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منصوبہ سازی ، بجٹ، حساب کتاب، نگرانی، املاک، نظم وغیرہ جیسے امور اس میں شامل ہیں۔ اب تک 2.48لاکھ گرام پنچایتوں نے 23-2022ء کے لئے اپنا گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ(جی ڈی پی ڈی)تیار کیا ہے اور اسے اَپ لوڈ بھی کیا ہے۔میگھالیہ ریاست میں روایتی مقامی اداروں نے اپنے گرام پنچایت ترقیاتی منصوبوں کو ای-گرام سوراج پورٹل پر اَپ لوڈ نہیں کیا ہے۔

ریاست مسلسل ریاستوں کے ساتھ ویڈیوکانفرنسنگ اور جسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ ای-گرام سوراج ایپلی کیشن کو اپنانے کے لئے اہل بناتی ہے۔ جائزہ میٹنگیں ، ورکشاپ، ہینڈ-ہولڈنگ سیشن، ویڈیو کانفرنس اور اعلیٰ افسران کے ذریعے ریاستوں کے دورے مستقل بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے کئے جاتے ہیں۔ایک قومی پروجیکٹ نظم اِکائی(این پی ایم یو)بھی اس پروجیکٹ پر عمل آوری میں اشتراک ؍سہولت فراہم کرتی ہے۔

سال 22-2021ء کے لئے کل 2.56لاکھ گرام پنچایتوں نے اپنے جی پی ڈی پی کو ای-گرام سوراج پورٹل اَپ لوڈ کیا ہے۔

ڈایجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت وزارت پنجایتی راج اداروں(پی آرآئی)کے کام کو اور زیادہ شفاف ، جواب دہ اور مؤثر بنانے کے مقصد سے ای-پنچایت مشن موڈ پروجیکٹ(ایم ایم پی)لاگو کررہی ہے۔ ماضی میں حصولیابیوں کی بنیاد پر وزارت نے گرام پنچایتوں کے لئے عوامی مالی نظم سسٹم کے ساتھ ای-گرام سوراج کو بھی مربوط کیا،تاکہ وینڈروں؍خدمت فراہم کنندگان کو حقیقی وقت پر ادائیگی کی جاسکے۔اس کے علاوہ پنچایتوں نے 15ویں مالیاتی کمیشن کے تحت  عوامی مالیاتی نظم سسٹم کے توسط سے فروخت کنندگان کو ادائیگی کے تحت 22-2021ء کے دوران 1.93لاکھ گرام  پنچایتوں نے آن لائن لین دین کیا ہے۔

مزید برآں، پنچایت کھاتوں کا وقت  پر آڈٹ کویقینی بنانے کے لئے ایم او پی آر نے ایک آن لائن درخواست-آڈٹ آن لائن (https://auditonline.gov.in) تیار کیا ہے۔ یہ ایپلی کیشن نہ صرف پنچایت کھاتوں کے آڈٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے، بلکہ آڈٹ ریکارڈ بنائے رکھنے کی بھی سہولت مہیا کرتا ہے۔یہ ایپلی کیشن آڈٹ پوچھ تاچھ ، ڈرافٹ مقامی آڈٹ رپورٹ، ڈرافٹ آڈٹ-پیرا وغیرہ بنانے کے عمل کو منظم کرتا ہے۔اس طرح پنچایتوں کے ذریعے کھاتوں کے مناسب رکھ رکھاؤ کویقینی بنایا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شفافیت اور جواب دہی میں بہتری آتی ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 8239)


(Release ID: 1845548) Visitor Counter : 151


Read this release in: English