الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

نجی ڈیٹا کا تحفظ

Posted On: 27 JUL 2022 2:47PM by PIB Delhi

پرائیویسی ایک بنیادی حق ہے جیسا کہ ہندوستان کی سپریم کورٹ نے بیان کیا ہے، پرائیویسی، ایک بنیادی حق ہے ۔ اس کے بعد، حکومت نے سال 2019 میں سرمائی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں ’’نجی ڈیٹا کے تحفظ کا بل، 2019‘‘ پیش کیا۔ بل کو پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے پاس بھیجا گیا جس نے 16 دسمبر2021 کو پارلیمنٹ میں اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ رپورٹ اور بل، دونوں، زیر غور ہیں۔

مزیدبرآں، معلوماتی ٹیکنالوجی کےقانون، 2000 کا دفعہ 43اے اور معلوماتی ٹیکنالوجی (مناسب حفاظتی طریقہ کار اور طریقہ کار اور حساس ذاتی ڈیٹا یا معلومات) ضابطے،2011، حساس ذاتی ڈیٹا یا جمع کردہ معلومات کے لیے حفاظتی اقدامات فراہم کرتے ہیں۔ رولز مینڈیٹ کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت باڈی کارپوریٹ کو اس طرح کی معلومات کی رازداری اور افشاء کے لیے پالیسی فراہم کرنی چاہیے۔ نیز، آئی ٹی قانون کی دفعہ 72اے، قانونی معاہدے کی خلاف ورزی میں معلومات کے افشاء پر سزا کا انتظام کرتی ہے۔

قانون کی دفعہ 43اے، متاثرہ صارفین کو باڈی کارپوریٹ کی طرف سے حساس ذاتی معلومات کی حفاظت میں ناکامی کے لیے معاوضہ ادا کرنے کا بھی بندوبست کرتی ہے جس سے کسی بھی شخص کو غلط فائدہ یا نقصان پہنچاہو۔

نیز، معلوماتی ٹکنالوجی قانون 2000 کے تحت مطلع کردہ معلوماتی ٹیکنالوجی (درمیانی رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا اخلاقیات) کے قواعد، 2021 کا تقاضا ہے کہ ثالث، کسی بھی شخص کی طرف سے اپنے کمپیوٹر وسائل تک رسائی یا استعمال کے لیے، قواعد و ضوابط، رازداری کی پالیسی، اور صارف کے معاہدے کو شائع کرے۔

یہ معلومات الیکٹرانکس اور معلوماتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8229

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1845477) Visitor Counter : 131


Read this release in: English