اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فولاد کے شعبے میں خالص صفر کاربن کے اخراج کو حاصل کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات

Posted On: 27 JUL 2022 2:41PM by PIB Delhi

خالص صفرکاربن کے اخراج کو حاصل کرنے کے لیے اٹھائے گئے کچھ اقدامات درج ذیل ہیں:

  1. مقامی طور پر تیار کردہ اسکریپ کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے اسٹیل اسکریپ ری سائیکلنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن۔ اسکریپ کے توسط سے فولاد بنانا نسبتاً کم آلودگی کا باعث ہے۔
  2. بشمول انڈسٹری ایسوسی ایشنز اورفولاد کی اندرون ملک  صنعت کے لیڈروں سمیت  مختلف شراکت داروں کے ساتھ مشغولیت تاکہ فولاد کی صنعت کی ڈی کاربنائزیشن کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔
  • iii. نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ای این آر ای) نے گرین ہائیڈروجن پروڈکشن ٹکنالوجی کو تیار کرنے اور اس کو بڑھانے کے مقصد کے ساتھ، ہائیڈروجن توانائی  کے قومی مشن کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ فولاد کے شعبے کو بھی مشن میں شراکت داربنایا گیا ہے۔

حکومت نے ہائیڈروجن توانائی   کے قومی مشن کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور استعمال کو فروغ دینا ہے۔

یہ معلومات فولاد  کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلاستے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8231

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1845474) Visitor Counter : 117


Read this release in: English