زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کسانوں کے مسائل کا جائزہ


قدرتی کاشتکاری کو فروغ دینے، فصلوں کے طریقے  کو تبدیل کرنے اور ایم ایس پی کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی

Posted On: 26 JUL 2022 7:39PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے قدرتی کاشتکاری کو فروغ دینے، ملک کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلوں کے طریقے کو تبدیل کرنے اور ایم ایس پی کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کسانوں، مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں، زرعی ماہرین اقتصادیات اور سائنسدانوں وغیرہ کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ک۔ ق ر

8212U-

                         


(Release ID: 1845301) Visitor Counter : 165


Read this release in: English