کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ملک میں بڑی مقدار میں ادویات تیار کرنے والے پارک
Posted On:
26 JUL 2022 5:13PM by PIB Delhi
کیمیاوی اشیا اور کھادوں کے محکمے کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی کہ ادویہ سازی کا محکمہ بڑی تعداد میں ادویات کی تیاری سے متعلق پارکوں کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک اسکیم نافذ کررہی ہے تاکہ ملک میں بڑی مقدار میں ادویات کی مینوفیکچرنگ کرنے والے تین پارک قائم کرنے میں سہولت فراہم کی جاسکے ۔ ان پارکوں کے قیام کا مقصد عالمی معیاری کی یکساں بنیادی ڈھانچہ کی سہولتیں تیار کرکے، بڑی مقدار میں ادویات کی مینوفیچکرنگ کی لاگت میں کمی لانا ہے۔
مرکز کی جانب سے دی جانے والی مالی امداد 1000 کروڑ روپے فی پارک کی زیادہ سےزیادہ حد یا سی ای ایف کی پروجیکٹ لاگت کا 70 فی صد ، جو بھی کم ہے، سے مشروط ہے۔ (شمال مشرقی ریاستوں اور پہاڑی ریاستوں یعنی ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ ، مرکز کےزیر انتظام علاقے جموں و کشمیر اور مرکز کےزیر انتظام علاقے لداخ) کےمعاملے میں 90 فی اس اسکیم کے کل تخمینہ اخراجات 3000 کروڑ روپے کےبقدر ہیں اور اسکیم کی مدت مالی سال 21-2020 سےمالی سال 25-2024 تک ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت موصولہ تجاویز زیر غور ہیں اور ان کا تجزیہ کیاجارہا ہے۔
اس اسکیم کے تحت، بنیادی ڈھانچہ کی یکساں سہولتیں (سی آئی ایف) تیا رکرنے کی غرض سے مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ ان سہولتوں میں (i) گندے پانی کو قابل استعمال بنانے سے متعلق مرکزی پلانٹس (سی ای ٹی پی) (ii) ٹھوس کچرے کا بندوبست(iii) آندھی طوفان کے پانی کےنالوں وغیرہ کے نیٹ ورک (iv) سیال وغیرہ کا ذخیرہ کرنے سے متعلق یکساں نظام اس کی بحالی او ر صاف کرنے سے متعلق پلانٹ (v) کامن ویز ہاؤس یا گودام (vi) فیکٹری کے دروازے پر ضروری ٹرانسفارمرس کے ساتھ بجلی تیار کرنے والے مخصوص ذیلی اسٹیشن اور ترسیلی نظام وغیرہ شامل ہیں۔
اس اسکیم کے تحت تیار کی گئی بنیادی ڈھانچہ کی یکساں سہولتوں کی بدولت بڑی مقدار میں ادویات کی مینوفیکچرنگ پر آنے والی لاگت میں کمی آئے گی اور گھریلو صنعت کی مقابلہ آرائی اور مسابقت کی صلاحیت کو بھی تقویت فراہم ہوگی۔
*****
ش ح۔ ع م۔ ج
UNO-8214
(Release ID: 1845295)