زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

پی پی پی موڈ میں  نئی اسکیمیں


کئے جانے والے مختلف اقدامات خصوصی طور پر انڈیا ڈجیٹل ایکو سسٹم اِن  ایگریکلچر(آئیڈیا)  اور مجوزہ ایگری  اسٹیک  کے بارے میں  اسٹئیرنگ کمیٹی قائم کی گئی

Posted On: 26 JUL 2022 7:38PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر  نے آج لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ  مختلف  میدانوں  اور شعبوں میں کئے جانے والے اقدامات   خصوصی  طورپر  انڈیا ڈجیٹل ایکوسسٹم  اِن ایگریکلچر (آئیڈیا ) اور مجوزہ ایگری اسٹیک   ،  نفاذ کے تجربات سمیت   کے سلسلے میں مشورہ  دینے کے لئے   حکومت ہند کی  مختلف  وزارتوں  کے ماہرین  ، میدانوں  /  دائرہ کار  ، تعلیمی اور  تحقیقی اداروں   نجی ٹیک  پلئیرس   اور دیگر متعلقین  پرمشتمل اسٹیئرنگ  کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے  11 جولائی 2022 کو نئی دلی میں ایک ڈجیٹل زراعتی متعلقین   کی مشاورتی  میٹنگ  کا انعقاد کیا ،جس کا مقصد  پرائیویٹ ایگری ٹیک پلئیرس اور  ایگری  ویلیو چین   کے  متعلقین کے ساتھ  پبلک سیکٹر ریسرچ  اینڈ ایکسٹینشن  انسٹی ٹیوشنز کی  شمولیت سے  کسانوں کو  ڈجیٹل اور ہائی ٹیک خدمات فراہم کرانے کے لئے   پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لئے ایک وژ ن تیار کرنا تھا۔

حکومت  ہند  نے   ایگری ٹیک  کے میدان میں   اسٹارٹ اپس   کی فائننسنگ کے لئے   ایک  معاون سرمایہ کے ماڈل کے تحت    نابارڈ کے ذریعہ   ایک فنڈ قائم کرنے  کے بارے میں  مرکزی بجٹ  2022  میں اعلان کیا ہے۔

زراعت میں  ڈرون  ٹکنالوجیز  کے منفرد  فائدوں   پر غور کرتے ہوئے   زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے  نے کیڑے مار دوا   اور تغذیہ کے  چھڑکاؤ کے لئے معیاری طریقہ کار  ( ایس او پی ) دسمبر  2021  میں  عوام کے لئے جاری کئے ہیں ، جن میں  ڈرون کو  موثر  اور محفوظ طریقے سے چلانے کے لئے مختصر ہدایات درج کی گئی ہیں۔کسانوں  اور اس  شعبے کے دیگر متعلقین  کے لئے اس ٹکنالوجی کو  سستی  بنانے کے مقصدسے  زرعی ڈرون  اور  ان میں لگائے جانے  والے لوازمات  خریدنے کے لئے  100فیصد مالی امداد (خرچ  کی جانے والی حقیقی رقم  یا 10 لاکھ روپے ، جو بھی کم ہو) ،ساتھ ہی انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کے   فارم مشینری    ٹریننگ اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی  ٹیوٹ   ،  کرشی وگیان کیندر   ( کے وی کے ) اور ریاستی  ایگریکلچرل  یونیورسٹیوں   (ایس اے یو ز ) کو سب – مشن   آن ایگریکلچرل میکانائزیشن   کے تحت  عارضی مصارف  اورکسانوں کے کھیتوں میں  مظاہرے کے لئے   ایف پی اوز کو 75 فیصد  کی درسے امداد فراہم  کی گئی ہے۔

سال  19-2018 میں راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا ( آر کے وی وائی – رفتار ) کے تحت  ایک پروگرام  ‘‘ اختراع اور زرعی کاروبار کی ترقی   ’’ شروع  کیا گیا ،جس کا مقصد  مالی امداد فراہم  کراتے ہوئے اور انکیوبیشن ایکو سسٹم  کو فروغ دیتے ہوئے اختراع اور زرعی کاروبار کو فروغ دینا تھا ۔اس  پروگرام کے تحت   اسٹارٹ اپس کی  زراعت اور متعلقہ شعبوںمیں  پیش آنے والے   چیلنجوں کوحل  کرنے  کے لئے  اختراعی ٹکنالوجی  کے استعمال کے واسطے حوصلہ افزائی جاتی ہے۔اس پروگرام کے تحت  اس پروگرام کے نفاذ  کے محکمے کے مقرر شدہ   نالج  پارٹنرز اور  ایگری  بزنس انکیوبیٹرز   کے ذریعہ مالی امداد فراہم کرانے   کے مقصدسے  زراعت   کے مختلف  اور متعلقہ   شعبوں  میں مجموعی  طور پر 799 اسٹارٹ اپس کا انتخٓاب کیا گیا ہے۔

انڈین کونسل  آف  ایگریکلچر ریسرچ   (آئی سی اے آر ) سال  17-2016  میں  شروع کئے گئے  نیشنل ایگریکلچرل انوویشن فنڈ ( این اے آئی ایف )  پروجیکٹ کے تحت   زراعت پر مبنی اسٹارٹ اپس کی مدد کررہی ہے۔اس میں  (1) انوویشن  فنڈ  ، (2)انکیوبیشن  فنڈ  اور نیشنل کوآرڈی نیٹنگ   یونٹ  ( این سی یو )شامل ہیں۔

1-عنصر 1: 10زونل ٹکنالوجی مینجمنٹ یونٹس  اور  89 انسٹی ٹیوٹ ٹکنالوجی مینجمنٹ یونٹس   (آئی ٹی ایم یوز ) ،جو کہ  99 آئی سی اے آر  اداروں میں قائم کی گئی ہیں،  اختراعات کے بندوبست ، دانشورانہ اثاثو ں   کو دکھانے   اور دانشورانہ املاک   کے بندوبست   اور   ان اداروں  میں  ٹکنالوجیز  کی منتقلی   / کمرشیلائیزیشن  سے متعلق   معاملات سے  نمٹنے   کے مقصد سے  ایک سنگل ونڈو میکانزم فراہم کراتی ہیں۔

2- عنصر 2 : متعلقین کو  نئی ٹکنالوجیز   فراہم کرانے کے عمل کو  تیز کرنے کے لئے  زراعت  پر مبنی انکیوبیٹر سینٹرس   ( اے بی آئی سی ) قائم  کئے گئے ہیں۔تصدیق شدہ ٹکنالوجیز   کے انکیوبیشن / کمرشیلائزیشن   کے واسطے   زرعی تحقیق وترقی  ( آر اینڈ ڈی ) زرعی  تحقیق وترقی کے اداروں کے لئے  مطلوبہ لنک فراہم کرانے والے نوڈل  پوائنٹ ہیں۔اب تک زراعت  پر مبنی  50  انکیوبیشن سینٹر قائم کئے گئے ہیں اور این اے آئی ایف اسکیم  کے تحت   آئی سی اے آر نیٹ ورک  میں  کام  کررہے ہیں۔

*************

ش ح۔ا گ ۔رم

U-8215



(Release ID: 1845294) Visitor Counter : 121


Read this release in: English