کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آتم نربھربھارت پروگرام کے تحت ادویہ سازی کی صنعت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 JUL 2022 5:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26جولائی  2022/

 کیمیاوی اشیا اور کھادوں کے محکمے مرکزی وزیر مملکت  جناب بھگونت کھوبا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم  کی کہ بھارت کی ادویہ سازی کی صنعت ، حجم کے لحاظ سے دنیا کی تیسری سب سےبڑی ادویہ سازی کی صنعت ہے۔ بھارت  نے مالی سال 22-2021 میں 175040.00 کروڑ کےبقدر ادویات برآمد کی ہیں ۔

بھارت نے 22-2021 میں 33321 کرو ڑ روپے  کےبقدر ادویات برآمد کی  ہیں اور جبکہ  35249 کروڑ روپے  کے بقدر  ادویات درآمد کی گئی ہیں۔

(ان  میں بڑی مقدار میں تیار کی گئیں ادویات اور معاون  ادویات شامل ہیں)

ملک کو  اے پی آئی ایس اور معاون ادویات میں آتم نربھر بنانے کے مقصد سے، ادویہ سازی کا محکمہ ، شعبے میں بڑی تعداد   میں سرمایہ کاری کو راغب کرکے،  درج ذیل  تین اسکیمیں نافذ کررہا ہے۔  تاکہ  ان کی دیرپا   گھریلو سپلائی  کو یقینی بنایا جاسکے اور جس کےنتیجے کےطور پر دیگر ملکوں پر بھارت کی درآمدات کے انحصار میں کمی کی جاسکےگی۔

  1. پیداوار سےمنسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) : یہ اسکیم  بھارت میں اہمیت  کےحامل ابتدائی خام  مال (کے  ایس ایم ایس) معاون ادویات (ڈی آئی ایس) اور ادویہ سازی کے فعال  اجزا  (اے پی ایس) کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کی غرض سے  تیا ر کی گئی ہے۔  اس لئے  6940 کروڑ روپے  کے بقدر مالی اخراجات مختص کئےگئے ہیں    اور اس اسکیم    کے تحت 41 طے شدہ  اور نشان زد مصنوعات  کے لئے مالی ترغیب فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت کل 51 درخواست کنندگان کو منتخب کیا گیا ہے۔
  2. ادویہ سازی کے لئے پیداوار سے منسلک  ترغیبی  اسکیم، مالی سال 21-2020 سے  مالی سال 29-2028 تک کی مدت کی اس اسکیم کے لئے 15000  کروڑ روپے  کے بقدر تخمینہ اخراجات  مختص کئے گئےہیں۔  اس اسکیم کے تحت چھ سال کی مدت کے لئے  تین زمروں کے تحت طے شدہ مصنوعات  کی مینوفیکچرنگ کی غرض سے 55 منتخبہ  درخواست  کنندگان کو مالی ترغیب فراہم  کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت مستحق  ادویات میں اے پی اے ایس  شامل ہیں۔
  3. بڑی مقدار میں ادویات تیار کرنے والے پارکوں کو فروغ سےمتعلق  اسکیم:

مالی  سال 21-2020 سےمالی سال 25-2024 تک کی مدت والی اس اسکیم کے لئے 3000 کروڑ روپے کے بقدر  تخمینہ  اخراجات مختص کئے گئےہیں ۔ اس اسکیم کے تحت  بڑی مقدار میں دوائیں تیار کرنے کی غرض سے پارک قائم کرنے کی خاطر  تین ریاستوں کو مالی مدد فراہم کی جارہی ہے۔ موصولہ  تجاویز  کا تجزیہ  کیا جارہا ہے۔

*****

 

ش  ح۔ ع م۔ ج

UNO-8209


(ریلیز آئی ڈی: 1845292) وزیٹر کاؤنٹر : 97
یہ ریلیز پڑھیں: English