وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

روس - یوکرائن تصادم ، خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور عالمی مالی صورتِ  حال کا سخت ہونا  ، امریکی ڈالر کے مقابلے بھارتی روپئے  کے کمزور ہونے کی اہم وجوہات ہیں

Posted On: 26 JUL 2022 6:09PM by PIB Delhi

اگر چہ 2022 ء کے دوران بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے کمزور ہوا ہے  لیکن یہ دیگر اہم کرنسیوں جیسے برطانیہ کے پاؤنڈ، جاپان کے  ین اور یورو  کے مقابلے مضبوط ہوا ہے ۔ یہ بات آج خزانے کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ عالمی عوامل جیسے روس یوکرین تنازعہ، خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور عالمی مالیاتی حالات کا سخت ہونا امریکی ڈالر کے مقابلے بھارتی روپے کے کمزور ہونے کی بڑی وجوہات ہیں۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ شرح مبادلہ کئی مختلف عوامل میں سے صرف ایک ہے ، جیسے کہ ملکی اور غیر ملکی اشیاء کی مانگ، اجناس کی قیمتیں، خام تیل کی قیمتیں وغیرہ، جو بھارت کی برآمدات اور درآمدی مانگ کو متاثر کرتی ہیں۔ 22-2021 ء  کے دوران بھارت کی تجارتی اشیاء کی برآمدات 421.9 بلین امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح  تک پہنچ گئی ہیں ۔ رواں سال کے ہر مہینے کے دوران بھارت کی برآمدات پچھلے سال کے اسی مہینوں کے مقابلے زیادہ رہی ہیں۔ 2021 ء اور 2022 ء  میں بھارت کی برآمدات اور درآمدات  کی تفصیل ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔ANNEXURE

وزیر موصوف نے کہا کہ ملکی قیمتوں پر شرح مبادلہ کی قدر میں کمی کا مجموعی اثر ، اس بات پر منحصر ہے کہ مقامی مارکیٹ میں اجناس کی بین الاقوامی قیمتوں کو کس حد تک نافذ کیا جاتا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کامرس کا محکمہ  مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور مندرجہ ذیل معاملات کو حل کرنے کی خاطر وسیع حکمت عملی اپنانے کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف فورموں پر وزاررتوں / محکموں اور دیگر فریقوں کو اس سلسلے میں ہدایت جاری کرتا ہے :

  1. گھریلو سپلائی کی سختیوں کو دور کرنا اور گھریلو پیداوار کے مواقع / صلاحیت میں اضافہ؛
  2. تجارتی متبادل اقدامات کا بر وقت استعمال ؛
  3. لازمی تکنیکی معیارات کو اپنانا؛
  4. بنیادی اصولوں کا نفاذ ؛
  5. محصولاتی اقدامات / محصولات کو درست کرنے کے اقدامات وغیرہ ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس کے علاوہ کامرس کا محکمہ درآمدات میں کسی واضح تبدیلی کی نشاندہی کرنے اور تیزی سے اضافے کی نگرانی کرنے کی خاطر ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر در آمدات کے اعداد و شمار کی نگرانی کرتا ہے ۔ تمام متعلقہ وزارتوں / محکموں کو ماہانہ بنیاد پر 8 ایچ ایس  ڈجٹ کی سطح پر اشیاء کے حساب سے درآمدات میں اضافے سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہے اور جہاں ضرورت ہو ، درستگی کے لئے مناسب کارروائی کی جاتی ہے ۔  وزیر موصوف نے مزید کہا کہ 2014 ء سے تمام متعلقہ وزارتوں / محکموں کو درآمدات سے متعلق سالانہ پوزیشن پیپر مشتہر کیا جاتا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت اور دیگر فریقوں کو درآمدات سے متعلق پیشگی معلومات فراہم کرنے کے لئے  ایک امپورٹنگ مانیٹرنگ سسٹم بھی قائم کیا گیا ہے ، جو

  1. سٹیل ،
  2. نان فیرس دھاتیں ،
  3. کوئلہ ،
  4. چِپس ( انٹیگریٹیڈ سرکٹ )

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 8182


(Release ID: 1845208) Visitor Counter : 133


Read this release in: English