صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

پندرہ جولائی 2022 تک کل 22,97,64,327 آبھا نمبر تخلیق کئے گئے


آبھا کی تخلیق کے لئے مدد کے مقصد سے ان شہریوں کے لئے مدد یافتہ طریقے شروع کئے گئے ہیں جنھیں مدد کی ضرورت ہے

Posted On: 26 JUL 2022 6:46PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے ایک آن لائن پلیٹ فارم تخلیق دے کر، صحت سے متعلق اعداد و شمار کے کثیر مقصدی استعمال کے لئے قومی ڈیجیٹل صحت نظام قائم کرنے کے مقصد سے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) شروع کیا ہے، تاکہ شہریوں کا شروع سے آخر تک الیکٹرانک صحت ریکارڈ (ای ایچ آر) محفوظ رکھا جاسکے۔

آبھا نمبر / صحت آئی ڈی، صحت پیشہ وارانہ رجسٹری (ایچ پی آر)، صحت سہولت رجسٹری (ایچ ایف آر) اور ڈیٹا منتقلی کے لئے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے، تاکہ ڈیجیٹل صحت پلیٹ فارموں میں اس کا استعمال کیا جاسکے۔ آبھا نمبر حاصل کیا جانا  رضاکارانہ ہے۔ آیوشمان بھارت صحت کھاتہ (اے بی ایچ اے – آبھا) ایک کے وائی سی توثیق کے بعد سبھی عمر کے لوگوں کے لئے وضع کیا جاسکتا ہے۔

آبھا نمبر کسی شخص کو اس کی منفرد آئی ڈی کے طور پر مستقل طور پر دیا جاتا ہے۔ 15 جولائی 2022 تک 22,97,64,327 آبھا نمبر تیار کئے گئے ہیں۔ آبھا نمبر شہریوں کے صحت ریکارڈ رکھنے کے لئے موجودہ ڈیجیٹل صحت مداخلتوں کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ جانکاری صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

******

ش ح۔ ا س۔ م ر

U-NO.8187



(Release ID: 1845204) Visitor Counter : 85


Read this release in: English