سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل کی فلاح و بہبود
Posted On:
26 JUL 2022 4:42PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے وزیر مملکت جناب پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔
کمیشن کی تازہ رپورٹ کے ضمیمہ – II کی فہرست میں 267 کمیونٹیز شامل ہیں، جن میں سے اینتھرو پو لوجیکل سروے آف انڈیا (اے این ایس آئی) 225 کمیونٹیز کا ایتھنوگرافک مطالعہ کر رہی ہے اور بقیہ 12 کمیونٹیز کا مطالعہ متعلقہ قبائلی تحقیقی اداروں (اوڈیشہ-05، گجرات-04، کیرالہ-03) کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ 255 کمیونٹیز میں سے، اے این ایس آئی نے اس محکمہ کو 24 کمیونٹیز کے بارے میں رپورٹ جمع کرائی ہے۔
اے این ایس آئی نے بتایا ہے کہ انہوں نے ملک بھر میں 161 کمیونٹیز کا مطالعہ مکمل کر لیا ہے اور بقیہ 65 کمیونٹیز اور اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والی اضافی 5 کمیونٹیز کا مطالعہ سال 2022 کے دوران کیا جائے گا۔
وزارت نے گزٹ نوٹیفکیشن بتاریخ 12.02.2014 کے ذریعے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے 3 سالوں کی مدت کے لیے ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل کے لیے قومی کمیشن (این سی ڈی این ڈی) قائم کیا تھا، جسے آئی ڈیٹ کمیشن بھی کہا جاتا ہے۔ این سی ڈی این ٹی نے 08.01.2018 کو اپنی رپورٹ جمع کرائی ہے۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزارت نے ڈی این ٹی کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش کمیونٹیز (ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی) کا ترقیاتی اور فلاحی بورڈ بنایا ہے۔ بورڈ نے اپنے ٹارگیٹ گروپ کے لیے 16 فروری، 2022 کو ڈی این ٹی کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کی اسکیم (سیڈ) شروع کی ہے۔
ڈی این ٹی کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کی اسکیم (سیڈ) کے مقاصد میں شامل ہیں: (1) ڈی این ٹی امیدواروں کو مقابلہ جاتی امتحانوں میں شامل ہونے کے لائق بنانے کے لیے انہیں اچھی کوالٹی کی کوچنگ فراہم کرنا، (2) ڈی این ٹی کمیونٹیز کو صحت بیمہ فراہم کرنا، (3) ڈی این ٹی/این ٹی/ایس این ٹی کمیونٹیز کے چھوٹے چھوٹے اداروں کی تعمیر اور انہیں مضبوط بنانے کے لیے کمیونٹی کی سطح پر معاش سے متعلق پہل کا انتظام کرنا، (4) ڈی این ٹی کمیونٹیز کے ممبران کے گھروں کی تعمیر کے لیے مالی مدد فراہم کرنا۔
اس اسکیم سے 6250 طلباء کو فائدہ حاصل ہوگا، جنہیں مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی، پانچ سال کے اندر 445450 کنبوں کو صحت بیمہ فراہم کیا جائے گا، معاش سے متعلق پہل کے تحت 1920 کلسٹر کی تعمیر کی جائے گی اور 4165 کنبوں کو مکان فراہم کیے جائیں گے۔ اس اسکیم کے تحت مستفیدین کو آسان رسائی فراہم کرنے کی خاطر آن لائن سسٹم کے ذریعے درخواستیں طلب کرنے کے لیے ایک پورٹل (www.seed.dosje.gov.in) تیار کیا گیا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 8162
(Release ID: 1845203)
Visitor Counter : 158