بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے، ایکسس بنک کے ذریعے، سٹی بنک، این ایز اور سٹی کورپ فائنانس(انڈیا) لمیٹڈ کے اپنےصارفین کی بینکنگ سرگرمیوں پر مشتمل انڈرٹیکنگز کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 26 JUL 2022 5:09PM by PIB Delhi

بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے مسابقتی قانون، 2002 کی دفعہ 31(1) کے تحت ایکسس بنک(حصول کنندہ) کے ذریعے سٹی بنک، این ایز (سٹی)اور سٹی کورپ فائنانس(انڈیا) لمیٹڈ کے اپنےصارفین کی بینکنگ سرگرمیوں پر مشتمل انڈرٹیکنگز کے حصول کی منظوری دےدی ہے۔

مجوزہ امتزاج میں، سٹی کی جانب سے حصول کنندہ کو اس کی صارف بینک کاری کی سرگرمیوں پر مشتمل ایک انڈرٹیکنگ کی مجوزہ سلمپ فروخت جاری تعلق کی بنیاد پرشامل ہے اور سٹی کورپ کی جانب سے اس کی صارف بینک کاری سرگرمیوں پر مشتمل انڈر ٹیکنگ کی مجوزہ سلمپ فروخت ،حصول کنندہ کو جاری تعلق کی بنیاد پر شامل ہے۔

حصول کنندہ ایک نجی شعبے کا بینک ہے جو بی ایس ای لمیٹڈ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا لمیٹڈ میں درج ہے۔ حصول کنندہ ایک لائسنس یافتہ شیڈولڈ کمرشل بینک ہے اور افراد، بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں، زرعی کاروبار،اور کارپوریٹ کاروبار کو خوردہ بینکاری کی خدمات، تجارتی اور ہول سیل بینک کاری کی خدمات، اور ٹریژری خدمات کی فراہمی سمیت صارفین کے مختلف طبقات کی خدمات میں مصروف ہے۔

سٹی ، امریکہ میں منظم ایک قومی بینک کاری کی ایسوسی ایشن ہے۔ سٹی کی کاروباری پیشکش کو دو وسیع زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے – عالمی صارف بینک کاری کی اور ادارہ جاتی کلائنٹس گروپ۔ اپنے عالمی صارف بینک کاری کی ڈویژن کے ذریعے، سٹی خوردہ صارفین کو بینک کاری اور رقوم کے انتظام کی خدمات پیش کرتا ہے۔ ہندوستان میں، سٹی، ایک لائسنس یافتہ شیڈولڈ کمرشل بینک ہے اور صارفین اور ادارہ جاتی بینک کاری مصنوعات اور خدمات کی مکمل رینج پیش کرتا ہے۔

سٹی کورپ ایک عوامی کمپنی ہے جس کی قرض جاتی سیکوریٹیزایک تسلیم شدہ اسٹاک ایکسچینج میں درج ہیں، اور یہ ایک منظم طور پر اہم نان ڈپازٹ لینے والی غیر بینک کاری کی مالیاتی کمپنی ("این بی ایف سی") کے طور پر لائسنس یافتہ بھی ہے۔ یہ ہندوستان میں این بی ایف سی کی کاروباری خدمات پیش کرتا ہے، جن میں تجارتی گاڑیوں اور تعمیراتی آلات کے قرضوں کی فراہمی وغیرہ شامل ہے۔ اپنے صارف کاروبار کے حصے کے طور پر، سٹی کورپ ذاتی قرضے اور اثاثوں کی ضمانت یافتہ مالیہ فراہم کرتا ہے۔

سی سی آئی کا ایک تفصیلی حکم جاری کیا جائے گا۔

*****

U.No.8167

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1845191) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi