بجلی کی وزارت

حکومت ہند کے تحت پی ایس یو سولر پی وی پروجیکٹس کے ساتھ انرجی اسٹوریج ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرتی ہیں

Posted On: 26 JUL 2022 7:05PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ حکومت کی عوامی سیکٹر کی اِکائیوں نے سولر پی وی پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ بیٹری توانائی ذخیرہ اندوزی سسٹم کے کاروباری پیمانے کے نفاذ میں سرمایہ کاری کی ہے۔حکومت ہند بھی مالی امداد کے توسط سے بعض اسٹوریج پروجیکٹوں کی حمایت کررہی ہے۔

سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا(سی ای سی آئی)، جو نئی اور قابل تجدید وزارت کے تحت ایک سی پی ایس ای ہے، نے تین پروجیکٹوں پر عمل کی کارروائی شروع کی ہے:

  1. 1.4میگاواٹ سولر پی وی پروجیکٹ کورتّی جزیرہ ، لکشدیپ ، جو کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست ہے، میں 1.4میگاواٹ بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کے ساتھ (ایم این آر ای امداد کے توسط سے حمایت یافتہ)
  2. پھیانگ ، لیہہ ، مرکز کے زیر انتظام ریاست لداخ میں 20 میگاواٹ ؍50میگاواٹ بی ای ایس ایس کے ساتھ 50 میگاواٹ ایس پی وی پروجیکٹ (پی ایم ڈی پی 2015کے تحت حکومت ہند کی مالی امداد کے ذریعے حمایت یافتہ)
  3. راج نندگاؤں، چھتیس گڑھ ریاست میں 40 میگاواٹ ؍120میگاواٹ بی ای ایس ایس کے ساتھ 100 میگاواٹ کا ایس پی وی پروجیکٹ۔

بجلی کی  وزارت نے 11مارچ 2022ء کو معاون خدمات کےساتھ ساتھ پیداوار ذخیرہ اندوزی اور تقسیم کی غیر ملکیت حصے کی شکل میں بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کی خرید اور استعمال کے لئے بولی سے متعلق اصول و ضوابط کو  نوٹیفائی کیا ہے۔گرِڈ پیمانے پر انرجی اسٹوریج منصوبے موجودہ وقت میں نفاذ کے مرحلے میں ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 8196)



(Release ID: 1845161) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Urdu