سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

او بی سی کے لیے ریزرویشن

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 JUL 2022 4:43PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے وزیر مملکت جناب پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

مرکزی حکومت کے تمام تعلیمی اداروں میں داخلہ اور مرکزی حکومت کے عہدوں  میں تقرری کے لیے حکومت پہلے سے ہی 27 فیصد او بی سی ریزرویشن کو نافذ کر چکی ہے۔

او بی سی کے لیے سماجی انصاف کو یقینی بنانے کی خاطر حکومت کے ذریعے نافذ کی جا رہی اسکیمیں درج ذیل ہیں:

  1. مرکزی حکومت کی نوکریوں میں براہ راست تقرری اور مرکزی حکومت کے تعلیمی اداروں میں داخلہ سے متعلق معاملوں میں او بی سی کو 27 فیصد ریزرویشن دستیاب ہے۔
  2. او بی سی کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ – پہلی کلاس سے دسویں کلاس تک کے طلباء کے لیے۔
  3. او بی سی طلبا کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ – گیارہویں کلاس سے بارہویں کلاس تک کے طلباء کے لیے۔
  4. او بی سی/ای بی سی کے لیے  بیرونی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کی خاطر تعلیمی لون پرسود کی سبسڈی والی ڈاکٹر امبیڈکر اسکیم۔
  5. او بی سی کے لیے قومی فیلوشپ۔
  6. اوبی سی لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر۔
  7. او بی سی/ڈی این ٹی/ای بی سی کی ہنرمندی کے فروغ کے لیے امداد۔
  8. او بی سی کے لیے وینچر کیپٹل فنڈ کی شروعات۔
  9. او بی سی کے لیے قومی پس ماندہ طبقات مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) کا کم سود والا قرض/ مالیاتی امداد کی اسکیم۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8163


(ریلیز آئی ڈی: 1845157) وزیٹر کاؤنٹر : 142
یہ ریلیز پڑھیں: English