جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

آر ای سسٹم کے گھریلو مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لئے حکومت ہند کے اقدامات

Posted On: 26 JUL 2022 7:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:26؍جولائی2022:

نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ قابل تجدید توانائی نظا م کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو مہمیز دینے کے لئے حکومت نے کئی قدم اٹھائے ہیں، جن میں شامل ہیں:

سولر تونائی:

  1. الیکٹرونک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے ترمیم شدہ خصوصی حوصلہ افزائی پیکیج اسکیم (ایم –ایس آئی پی ایس)۔
  2. اعلیٰ صلاحیت والے سولر پی وی ماڈیولز کے لئے پیدوار سے مربوط پہل(پی ایل آئی) اسکیم۔
  3. قابل تجدید توانائی سیکٹر میں عوامی خرید میں ’میک اِن انڈیا‘ کو اولیت۔
  4. سی پی ایس یو مرحلہ-11، پی ایم –کُسم، سولر روف ٹاپ مرحلہ -11وغیرہ جیسی اسکیموں کے تحت ڈومیسٹک کنٹنٹ ریکوائرمنٹ(ڈی سی آر)
  5. سولر پی وی سیل اور ماڈیول کی درآمد پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی کا نفاذ۔

 

ہوا کی  توانائی :

  1.  

حکومت نے ماڈل اور مینوفیکچررز کی ترمیم شدہ فہرست کا ایک نظم قائم کیا ہے اور فہرست میں مینوفیکچررز کے ذریعے تعمیر شدہ آلات کو ہواکی توانائی کے پروجیکٹوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ اس بات کو بھی لازمی کیا گیا ہے کہ ہب اور سازو سامان کو جوڑنے ؍تعمیر کی سہولت ہندوستان میں ہوگی اور 70 فیصد سے زیادہ ہوائی کی توانائی کے آلات ہندوستان ہی میں تعمیر ہوتے ہیں۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 8197)



(Release ID: 1845154) Visitor Counter : 144


Read this release in: English