سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
قومی فیلوشپ کا ایوارڈ
Posted On:
26 JUL 2022 4:49PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمہ نے فیلوشپ کی شکل میں درج فہرست ذاتوں کے زمروں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے درج فہرست ذاتوں کے طلباء کے لئے قومی فیلوشپ کی اسکیم پر عمل درآمد کیا ہے، تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کی طرف سے تسلیم شدہ بھارتی یونیورسٹیوں، اداروں اور کالجوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرسکیں۔ مرکزی شعبے کی طرف سے جاری کی گئی یہ ایک ایسی اسکیم ہے جس پر وزارت ریاستی سرکاروں کی مداخلت کے بغیر براہ راست عمل درآمد کرتی ہے اور 2018-19 سے طلباء کا انتخاب ان خصوصیات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جو یو جی سی اور سائنسی و صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کی طرف سے مقرر کی گئی ہے، لہٰذا مستفیدین کے ضلع وار اعداد و شمار موجود نہیں ہیں، البتہ پورے ملک اور اڑیسہ میں پچھلے پانچ سال کے دوران فیلوشپ پانے والوں کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
درج فہرست ذاتوں کے لئے قومی فیلوشپ کے تحت منتخب کئے گئے طلباء کی تعداد
|
|
|
|
سال
|
پورے بھارت میں فیلوشپ حاصل کرنے والوں کی تعداد
|
اڑیسہ میں فیلوشپ حاصل کرنے والوں کی تعداد
|
2017-18
|
2000
|
75
|
2018-19
|
2315
|
50
|
2019-20
|
2366
|
62
|
2020-21
|
4841
(اس میں پہلے کے طلباء بھی شامل ہیں)
|
132
|
2021-22
|
1932
|
71
|
یہ جانکاری سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
******
ش ح۔ ا س۔ م ر
U-NO.8179
(Release ID: 1845150)