سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خانہ بدوش قبیلوں کے لئے ہاؤسنگ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 JUL 2022 4:48PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ماتحت ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کے لئے ترقی اور بہبود کے بورڈ میں ڈی این ٹی کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے لئے اسکیم شروع کی ہے، جس میں خانہ بدوش برادریوں کے لئے ہاؤسنگ کی سہولت شامل ہے۔ اسکیم پر مغربی بنگال سمیت پورے ملک میں عمل کیا جائے گا۔

ڈی این ٹی (سیڈ) کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے لئے اسکیم کے مقاصد میں سے ایک مقصد یہ ہے کہ روایتی آرٹ کو محفوظ کیا جائے اور ہنرمندی کے فروغ کے لئے مارکیٹنگ کی سہولت فراہم کی جائے، اس سماج کی آبادیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جی) اور برادری کی بنیاد پر تنظیموں (سی بی او) کی حوصلہ افزائی کی جائے، تاکہ خانہ بدوش برادریوں کو ان کی گزربسر کے موقعوں میں اضافہ کیا جائے۔

یہ جانکاری سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

 

ش ح۔ ا س۔ م ر

U-NO.8178


(ریلیز آئی ڈی: 1845148) وزیٹر کاؤنٹر : 131
یہ ریلیز پڑھیں: English