سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نشہ مکت ابھیان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 JUL 2022 4:46PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

وزارت کے ذریعے منشیات کے خلاف ملک بھر میں ’نشہ مکت بھارت ابھیان‘ کے نام سے ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔

نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کو ملک بھر کے شناخت شدہ 272 ضلعوں میں 15 اگست، 2020 کو شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد نوجوانوں کے درمیان نشہ آور دواؤں کے منفی اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس کے تحت خاص کر اعلیٰ تعلیم کے اداروں، یونیورسٹی کیمپس، اسکولوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے اور اس ابھیان میں پورے معاشرے کو شامل کرنے  اور اس کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے مختلف کمیونٹیز سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ابھی تک درج ذیل سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں:

  1. ابھیان کے حصہ کے طور پر،  ان متعلقین کی شرکت پر توجہ مرکوز کی جا تی ہے جو بالواسطہ یا بلا واسطہ منشیات کے استعمال سے متاثر ہو سکتے ہیں جیسے کہ خواتین، بچے، تعلیمی ادارے،  سول سوسائٹی کی تنظیمیں وغیرہ۔
  2. شناخت شدہ 272 ضلعوں  میں اس بھیان کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے 8000 سے زیادہ استاد رضاکاروں کو منتخب کرکے انہیں ٹریننگ دی گئی ہے۔
  3. زمینی سطح پر انجام دی گئی متعدد سرگرمیوں کے ذریعے ابھی تک 11.99 کروڑ سے زیادہ لوگوں سے رابطہ کیا جا چکا ہے۔
  4. ابھیان کی سرگرمیوں میں 3.54 کروڑ سے زیادہ نوجوانوں نے سرگرمی کے ساتھ شرکت کی ہے اور منشیات کے استعمال کے خلاف زمینی سطح پر پیغام پہنچانے میں مصروف ہیں۔ اس ابھیان سے تقریباً 4000 سے زیادہ یوا منڈلوں، این وائی کے ایس اور این ایس ایس رضاکاروں، یوتھ کلبوں کو بھی جوڑا گیا ہے۔
  5. آنگن واڑی اور آشا کارکنان، اے این ایم، مہیلا منڈل اور خواتین ایس ایچ جی کے ذریعے کمیونٹی سے بڑے پیمانے پر جڑنے میں 2.01 کروڑ خواتین کا تعاون بھی کافی اہم رہا ہے۔
  6. ملک بھر میں ابھی تک 6000 سے زیادہ پروگرام، مقابلے اور اجلاس منعقد کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے 13 لاکھ سے زیادہ طلباء سے رابطہ کیا گیا ہے۔
  7. ابھیان کے پیغام کو آن لائن پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کا بھی مؤثر طریقے سے استعمال کیا گیا ہے، اور فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر روزانہ اپ ڈیٹس شیئر کیے جاتے ہیں۔
  8. ضلعوں اور استاد رضاکاروں کے ذریعے عین وقت پر زمینی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں کے ڈیٹا کو درج کرنے کے لیے اینڈرائڈ پر مبنی ایک موبائل ایپلی کیشن بھی تیار کیا گیا ہے۔
  9. اس ابھیان، اس کے مقاصد اور ضلعوں کی کوششوں پر مبنی ایک مختصر فلم بنائی گئی ہے، جسے سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

فی الحال، یہ مہم 272 ضلعوں میں چل رہی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8164


(ریلیز آئی ڈی: 1845147) وزیٹر کاؤنٹر : 514
یہ ریلیز پڑھیں: English