امور داخلہ کی وزارت
جموں و کشمیر میں ترقیاتی کام
Posted On:
26 JUL 2022 4:59PM by PIB Delhi
وزیر مملکت برائے داخلہ جناب نتیہ نند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ حکومت نے جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے متعدد پہلیں کی ہیں، ان میں سے کچھ اس طرح ہیں:
- وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج -2015 کے تحت مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں نافذ کئے جارہے پروجیکٹوں کی پیش رفت میں تیزی لائی گئی ہے۔سڑک،بجلی،صحت،تعلیم،سیاحت،زراعت، صلاحیت سازی وغیرہ جیسے مختلف شعبوں میں 58477 کروڑ روپے کی لاگت سے 15وزارتوں سے متعلق 53پروجیکٹوں پر کام ہورہا ہے، جن میں سے 29پروجیکٹ پورے ہوچکے ہیں یا بڑی حد تک تکمیل کے قریب ہیں اور باقی ماندہ پروجیکٹ پیش رفت کے اعلیٰ مرحلے میں ہے۔
- مرکزی کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کی صنعتی ترقی کے لئے 28400کروڑ کے فنڈ سے ایک نئی مرکزی سیکٹر اسکیم 19فروری 2021ء کو نوٹیفائی کی گئی ہے۔جموں وکشمیر کو 54000کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 36000کروڑ سے زیادہ کی مالیت کے پروجیکٹوں کو صنعتی زمین الاٹ کی جاچکی ہے۔
- زیر التوا پروجیکٹوں کو پروگرام کے تحت 1984کروڑ روپے کے 1193پروجیکٹوں کو پورا کیا جاچکا ہے۔ ان میں 5پروجیکٹ وہ ہیں، جو 20 سال سے زیادہ عرصے سے ادھورے تھے۔15پروجیکٹو 15 سال سے زیادہ اور 165پروجیکٹ 10 سال سے زیادہ عرصے سے پورے نہیں ہوئے تھے۔
- سوچھ بھارت مشن کے تحت جموں و کشمیر کو کھلے میں بیت الخلاء(اوڈی ایف)اعلان کیا گیا ہے۔
- سوبھاگیہ ، اُجالا، اوجولا اور اندر دھنش اسکیموں سمیت 17عدد ذاتی مستفدین پر مرکوز اسکیموں میں 100فیصد اطمینان حاصل کیا گیا ہے۔
- پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت 17601کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا کام مارچ 2022ء تک پورا کرلیا گیا ہے، جس سے 2074مقامات کو جوڑا گیا ہے۔نئی بنیہال سرنگ اور چینانی ناشری سرنگ مکمل ہوگئی ہےاور آمدو رفت کے لئے کھول دی گئی ہے۔
- کشمیر کو ٹرین سے جوڑنے کے لئے اُدھم پور-کٹرا سیکشن ، بنیہال –قاجی گنڈ سیکشن اور قاضی گنڈ –بارہمولہ سیکشن کو چالو کیا گیا ہے۔
- حال ہی میں 02نئے ایمس ، 07نئے میڈیکل کالج، 02اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ اور 15نرسنگ کالج شروع کئے گئے ہیں۔ 854سیٹوں کی داخلہ صلاحیت بڑھائی گئی ہے، جس میں 600ایم بی بی ایس، 50 پی جی کورسیز، 26بی ڈی ایس، 38 ایم ڈی ایس اور 140 ڈی این بی شامل ہیں۔
- انڈین ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی ٹی) جموں اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم)جموں میں تعلیم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ سرکاری ڈگری کالجوں؍انجینئرنگ کالجوں کی تعداد 96 سے بڑھ کر 147ہوگئی ہے۔
- پچھلے 2 سالوں میں، تقریباً 3000میگا واٹ صلاحیت والے بجلی پروجیکٹوں کو از سر نو زندہ کیا گیا ہے اور اب وہ ترقی کی راہ پر ہے۔
- سری نگر سے شارجاہ کے لئے بین الاقوامی اُڑان 23اکتوبر 2021ء سے شروع کردی گئی ہے۔ساتھ ہی جموں وکشمیر سے رات کی اُڑانیں بھی شروع کردی گئی ہیں۔
- آم، لیچی، چیری، اخروٹ وغیرہ کی شمولیت کے لئے سیب کے اعلیٰ شجرکاری اسکیم کے دائرے کو وسیع کیا گیا ہے۔کشمیری زعفران کو جغرافیائی اشاریہ (جی آئی)ٹیگ دیا گیا ہے۔
- جل جیون مشن کے تحت گھریلو نل کے پانی کے کنکشن 5.75لاکھ گھروں(31فیصد)سے بڑھ کر 10.55لاکھ گھر(57فیصد) ہوگئے ہیں۔دو اضلاع (سری نگر اور گاندر بل)کو ہر گھر جل ضلع بنایا گیا ہے۔تمام دیہی اسکولوں، آنگن باڑی مراکز اور صحت اداروں میں نل کے پانی کے کنکشن مہیا کرائے گئے ہیں۔
- تین اہم آب پاشی پروجیکٹ جیسے مین راوی نہر (62کروڑ روپے)، ترال لِفٹ آب پاشی اسکیم کا تیسرا مرحلہ(45کروڑ روپے)اور جھیلم ندی اور اس کی معاون ندیوں کے وسیع سیلاب نظم اسکیم مرحلہ-1کو 399.29کروڑ روپے کی لاگت سے پورا کرلیا گیا ہے۔
- جموں و کشمیر حکومت نے سال 2019ء سے پبلک سیکٹر میں کل 29806بھرتیاں کی ہیں۔اس کے علاوہ اگست 2019ء سے جون 2022ء تک خود روزگار اسکیموں کے توسط سے 5.2لاکھ لوگوں کے لئے روزگار پیدا ہونے کا امکان ہے۔
حکومت نے شہریوں کی تحفظ کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں، جن میں دہشت گردوں کے خلاف سرگرم کارروائی، دہشت گردی کے زمینی کارکنان کی شناخت اور گرفتاری، ممنوعہ ؍حامی تنظیموں کے ممبروں کے خلاف کارروائی، رات میں گشت اور ناکے پر جانچ اور مناسب تعیناتی کے توسط سے حفاظتی انتظام شامل ہیں۔حفاظتی ایجنسیوں کے مابین تال میل کی میٹنگیں ، حفاظتی دستوں کے ذریعے اعلیٰ سطح کے الرٹ بنائے رکھنا، دہشت گردوں کی فنڈنگ کے معاملے میں قانونی کارروائی جیسے اقدمات شامل ہیں۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 8171)
(Release ID: 1845143)
Visitor Counter : 151