امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کی بازآبادکاری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 JUL 2022 4:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26؍جولائی2022:

وزیر مملکت برائے داخلہ جناب  نتیہ نند رائے آج لوک میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ جموں و کشمیر  سرکار کے ذریعے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق وادی کشمیر میں ایک کشمیری پنڈت کے قتل کی مخالفت میں وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج کے تحت کام کرنے والے کسی بھی کشمیری پنڈت نے حال میں استعفیٰ نہیں دیا ہے۔

 حکومت نے وادی میں کشمیری پنڈتوں کی حفاظت کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ان میں ایک مضبوط حفاظتی اور خفیہ گرِڈ ،     دن اور رات کے وقت علاقے میں نگرانی، دہشت گردوں کے خلاف سرگرم مہم، ناکوں میں 24گھنٹے چیکنگ، ان علاقوں میں گشت ، جہاں کشمیری پنڈت رہتے ہیں او رکسی بھی دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنانے کے لئے اسٹریٹیجک  مقامات پر حفاظتی دستوں کی تعیناتی۔

وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج(پی ایم ڈی پی) کے تحت 5502کشمیری غیر مقیموں کو سرکاری نوکری فراہم کی گئی ہے۔ حکومت نے وادی میں جموں و کشمیر حکومت کے مختلف محکموں میں برسرکار ؍تقر ر کئے جانے والے  کشمیری مہاجر ملازمین کے لئے 6000ٹرانزٹ رہائش کی تعمیر کو بھی  منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر حکومت نے کشمیری مہاجرین کی شکایات کو دور کرنے کےلئے 7ستمبر 2021ء کو ایک پورٹل لانچ کیا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 8170)


(ریلیز آئی ڈی: 1845129) وزیٹر کاؤنٹر : 153
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi