وزارت آیوش
آیوش کی اسکیموں کا نفاذ
Posted On:
26 JUL 2022 5:06PM by PIB Delhi
آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔
آیوش کی وزارت ’سنٹرل سیکٹر‘ اور ’مرکز کی طرف سے امداد یافتہ اسکیم‘ زمروں کے تحت ملک میں درج ذیل اسکیمیں نافذ کر رہی ہے:
- مرکز کی طرف سے امدادیافتہ اسکیم
- قومی آیوش مشن (این اے ایم)۔
- سنٹرل سیکٹر کی اسکیم
- آیوش میں انفارمیشن، ایجوکیشن، اور کمیونی کیشن (آئی ای سی)
- طبی قدر سے متعلق سفر کے لیے چمپئن سروسز سیکٹر کی اسکیم
- آیورگیان
- آیور سواستھیہ یوجنا
- آیوش اوشدھی گُن وَتّا ایوم اُتپادن سم وردھن یوجنا (اے او جی یو ایس وائی)۔
- ادویاتی پودوں کے تحفظ کی ترقی اور پائیدار انتظام کی اسکیم۔
- آیوش میں بین الاقوامی تعاون کا فروغ۔
قومی آیوش مشن (این اے ایم) کی مرکز کی طرف سے امداد یافتہ اسکیم کے تحت، ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو ان کے ذریعے اپنے متعلقہ ریاستی سالانہ ایکشن پلان (ایس اے اے پی) میں جمع کرائی گئی تجویزوں کے مطابق اور این اے ایم کے رہنما خطوط کی بنیاد پر مالی امداد فراہم کی جاتی ہیں۔
مذکورہ اسکیمیں مقررہ وقت کے اندر نافذ کی جا رہی ہیں اور ان کی تفصیل درج ذیل ہے:-
- مرکز کی طرف سے امدادیافتہ اسکیم، قومی آیوش مشن کو سال 15-2014 میں شروع کیا گیا تھا۔ مزید برآں، مرکزی کابینہ کے ذریعے اسے 22-2021 سے 26-2025 تک جاری رکھنے کو منظوری دے دی گئی ہے۔
- سنٹرل سیکٹر کی اسکیم، انفارمیشن، ایجوکیشن، اور کمیونی کیشن (آئی ای سی) کو مالی سال 22-2021 سے مالی سال 26-2025 تک کی مدت کے لیے منظوری مل چکی ہے۔
- سنٹرل سیکٹر کی اسکیم، طبی قدر سے متعلق سفر کے لیے چمپئن سروسز سیکٹر کی اسکیم کو مالی سال 2020-2019 سے مالی سال 2022-2021 تک کی مدت کے لیے نافذ کیا گیا تھا۔
- سنٹرل سیکٹر کی اسکیم، آیورگیان کو مالی سال 22-2021 سے مالی سال 26-2025 تک کی مدت کے لیے منظوری مل چکی ہے۔
- سنٹرل سیکٹر کی اسکیم، آیور سواستھیہ یوجنا کو مالی سال 22-2021 سے مالی سال 26-2025 تک کی مدت کے لیے منظوری مل چکی ہے۔
- سنٹرل سیکٹر کی اسکیم، آیوش اوشدھی گُن وتّا ایوم اُتپادن سم وردھن یوجنا (اے او جی یو ایس وائی) کو 16 مارچ 2021 کو اسٹینڈنگ مالیاتی کمیٹی (ایس ایف سی) کے ذریعے پانچ سالوں کے لیے منظوری دی گئی تھی۔
- سنٹرل سیکٹر کی اسکیم، ادویاتی پودوں کے تحفظ کی ترقی اور پائیدار انتظام کو مالی سال 22-2021 سے مالی سال 26-2025 تک کے لیے منظوری مل چکی ہے۔
- سنٹرل سیکٹر کی اسکیم، آیوش میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ کو مالی سال 22-2021 سے مالی سال 26-2025 تک کی مدت کے لیے منظوری مل چکی ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 8166
(Release ID: 1845083)
Visitor Counter : 115