وزارت دفاع
’آتم نر بھر بھارت‘: آئی ڈی ای ایکس-ڈی آئی او نے دفاعی اختراع کے لیے 100ویں معاہدے پر دستخط کیے
Posted On:
26 JUL 2022 4:02PM by PIB Delhi
وزارت دفاع کے دفاعی پیداوار کے محکمے کےفلیگ شپ اقدام،آئی ڈی ای ایکس( دفاعی مہارت کے لئے اختراعات) نے 26 جولائی 2022 کو اپنے 100ویں معاہدے پر دستخط کر کےاہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔
آئی ڈی ای ایکس فریم ورک کو 2018 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس مقصد کے ساتھ شروع کیا تھا کہ یہ دفاعی شعبے میں تعاون اور مشترکہ ترقی کا پلیٹ فارم مہیا کرے گا، اور دفاعی شعبے میں شراکت کے لیے اسٹارٹ اپس کو شامل کرے گا اور ملک میں دفاعی اور ایرو اسپیس سیٹ اپ تیار کریں۔ آئی ڈی ای ایکس کو ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن (ڈی آئی او) کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے، جو دفاعی پیداوار کے محکمے، وزارت دفاع کے تحت قائم کیا گیا ہے۔
بہت ہی کم وقت میں آئی ڈی ای ایکس ، جسے سال 2021 کے لیے جدت کے زمرے میں عوامی پالیسی کے لیے باوقار وزیر اعظم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے، ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ- اپ چیلنجز (ڈی آئی ایس سی)، پرائم اور اوپن چیلنجز(او سی) جیسے اپنے فلیگ شپ پروگراموں کے ذریعے دفاعی ماحولیاتی نظام میں ایک گیم چینجر کے طور پر ابھرا ہے۔ آئی ڈی ای ایکس مطلوبہ رفتار حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے اور دفاعی شعبے میں بڑے پیمانے پر اسٹارٹ اپس قایم کر رہا ہے۔
آج، 100ویں معاہدے پر ایڈیشنل سکریٹری (دفاعی پیداوار) اور سی ای او، ڈی آئی او جناب سنجے جاجو نے، پیس فائی میڈیکل ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کےسی ای او جناب سائ پرساد پویارکر کے ساتھ دستخط کئے۔ اس موقع پر دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اجے کمار نے کہا، ’’ہمیں یقین ہے کہ آئی ڈی ای ایکس ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا دفاعی اختراعی ماحولیاتی نظام بنائے گا۔ اس کے لیے، میں سروسز، اسٹارٹ اپس، پارٹنر انکیوبیٹرز اور آئی ڈی ای ایکس ٹیم سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی انتھک اور مسلسل کوششوں اور تعاون کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا‘‘۔
آج تک، آئی ڈی ای ایکس نے آئی ڈی ای ایکس پرائم، ڈی آئی ایس سی کے سات راؤنڈز (بشمول ڈی آئی ایس سی ایس پی آر آئی این ٹی) اور او سی کے پانچ راؤنڈز شروع کیے ہیں، انفرادی اختراع کاروں، ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس سے 4000 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ 250 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کو مختص کیا گیا ہے اور 400 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی 14 اشیاء کی خریداری کو منظوری دی گئی ہے۔ آئی ڈی ای ایکس ہزاروں ملازمتیں وضع کرنے اور ہندوستان کے ہنر کو ملک میں واپس لانے میں بھی کامیاب رہا ہے۔
پچھلے چار سالوں میں، مارچ 2022 میں ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) کے ذریعے 14 منصوبوں میں سے17 اسٹارٹ اپس کو پہلے ہی ضرورت کی قبولیت (اے او این) دی جا چکی ہے۔ ڈی آئی ایس سی 1 اور 2 مکمل ہونے کے قریب ہے اور ڈی اے سی 3میں سےکچھ کو ڈی آئی ایس سی کی طرف سے موجودہ مالی سال کے اختتام تک اے او این دیا جا سکتا ہے۔
ڈی اے سی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیز رفتاری سے کام کر رہا ہے کہ اس کے اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کے ساتھ معاہدے بروقت منطقی انجام تک پہنچیں، جن سےبالآخر ابھرتے ہوئے، جلد ہی ایک منی رتن بننے کے لیے بے شمار آپشنز کھولیں گے اور ساتھ ہی ساتھ خدمات کی ضرورت کو بھی پورا کریں گے۔
*****
U.No.8160
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1845037)
Visitor Counter : 196