بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی آبی  گزرگاہ -1کے لئے ماحولیاتی سماجی اثرات کا تجزیہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 JUL 2022 1:09PM by PIB Delhi

بندرگاہوں ، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔

قومی آبی گزرگاہ-1کی صلاحیت اورگنجائش میں اضافے کی غرض سے ، جل مارگ وکاس پروجیکٹ (جے ایم وی پی ) کے تحت ، ماحولیات ، سماجی اثرات اور مارکیت کے فروغ سے متعلق حکمت عملیوں  کے بارے مین درج ذیل مطالعات  کا انعقاد کیاگیاہے ۔

  1. قومی آبی گزرگاہ-1کی صلاحیت اور گنجائش میں اضافے کے لئے آئی ڈبلیو ٹی شعبے کے فروغ سے متعلق حکمت عملی اورمارکیٹ کے فروغ سے متعلق  مطالعہ
  2. قومی آبی گزرگاہ-1کے کاروباری استعمال کے لئے منصوبے اورعمل آوری میں معاونت
  3. ڈولفن پرجہازرانی سے متعلق  سرگرمیوں کے اثرات
  4. ماحولیاتی اور سماجی اثرات کے جائزے سے متعلق مطالعہ ، ماحولیات کے بندوبست سے متعقل منصوبہ اور بازآبادکاری سے متعلق منصوبہ عمل
  5. قومی آبی گزرگاہ-1کے لئے اثرات کے جائزہ اور بازآبادکاری سے متعلق  عملی منصوبہ قومی آبی گزرگاہ-1 پرجل مارگ وکاس پروجیکٹ  جے ایم وی پی کے تحت جون 2022تک  2151.45کروڑروپے خرچ کئے جاچکے ہیں ۔

اقتصادی  امورسے متعلق کابینہ کمیٹی نے 5369.18 کروڑروپے (800ملین ڈالرز) کی کل تخمینہ لاگت کے ساتھ اس پروجیکٹ کو منظوری دی ہے ، جب کہ اس پروجیکٹ  کو مکمل کرنے کی آخری تاریخ 31دسمبر2023 ہے ۔

**********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -8154


(ریلیز آئی ڈی: 1844936) وزیٹر کاؤنٹر : 135
یہ ریلیز پڑھیں: English , Manipuri