وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

طلباء کو ڈجیٹل سہولتوں کی فراہمی

Posted On: 26 JUL 2022 1:53PM by PIB Delhi

وزارت  تعلیم کی وزیرمملکت محترمہ اناپورنا دیوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

تعلیم ، آئین کی موجودہ فہرست میں شامل ہے اور زیادہ تراسکول متعلقہ ریاستون اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سرکاروں کے دائرہ کارمیں ہیں ۔ البتہ اس بات کو یقینی بنانے کی غرض سے کہ دیہی علاقوں اورملک کے تعلیمی اعتبارسے پسماندہ اضلاع میں رہنے والے طلباء سمیت ، ہرطالب علم کو مسلسل تعلیم تک رسائی حاصل ہوسکے ، تعلیم کی وزارت کے اسکول تعلیم اورخواندگی سے متعلق محکمے نے ایک کثیرجہتی طریق کار اختیارکیاہے ۔

آتم نربھربھارت ابھیان کے ایک حصے کے طورپر 17؍مئی 2020 کو پی ایم ۔ ای ودّیا نامی ایک نامی پہل کا آغاز کیاگیاہے ، جس کے تحت ڈجیٹل /آن لائن /آن –ایئر تعلیم سے متعلق سبھی کوششوں کو یکجا کیاگیاہے ۔ تاکہ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے ملٹی موڈ رسائی  فراہم کی جاسکے ۔ اس پہل میں درج ذیل پروگرام شامل ہیں ۔

  • دیکشا ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں اسکول تعلیم کے لئے معیاری ای –مواد فراہم کرنے کی غرض سے ملک کا ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ
  • اول تابارہویں تک فی جماعت کے لئے ایک مخصوص سوئم پربھا ٹی وی چینل (ایک جماعت ایک چینل )
  • ریڈیو ، کمیونتی ریڈیو اورسی بی ایس سی پوڈ کاسٹ –شکشا  وانی کا وسیع تراستعمال
  • دیکھنے اورسننے سے معذور افرادکے لئے ڈجیٹل لحاظ سے قابل رسائل اطلاعاتی  نظام (ڈے اے آئی ایس وائی ) پرایک خصوصی ای ۔ مواد تیارکیاگیاہے اوراین آئی او ایس ویب سائٹ /یوٹیوب پراشارتی زبان میں بھی ای ۔ مواد تیارکیاگیاہے ۔

جن مقامات پرڈجیتل سہولت (موبائل آلات /ڈی تی ایچ ٹیلی ویژن) دستیاب نہیں ہیں ، وہاں تعلیم کی وزارت نے متعدد پہل قدمیاں کی ہیں ۔ ان میں کمیونٹی ریڈیواسٹیشن اورسی بی ایس ای کی شکشا وانی نامی ایک پوڈ کاسٹ ، نصابی کتابیں ، تعلیم حاصل کرنے والے افراد کی رہائش گاہ پرسپلائی کی گئی ورک شیٹ ، 21ویں صدی کی ہنرمندیاں اورصلاحتیں اوربرادری /محلہ سطح کی کلاسوں کا اہتما م جیسی  پہل قدمیاں شامل ہیں ۔

اسکولی تعلیم اورخواندگی کے محکمے نے 19-2018 سے اسکولی تعلیم کے لئے ایک مربوط اسکیم –سماگرا شکشا کا آغاز کیاہے ۔ اس اسکیم کے تحت ، اسکول سے قبل ، پرائمری ، اپرپرائمری ، ثانوی سے لے کر سینئرسکینڈری  سطحوں تک اسکول کو ایک مسلسل ذریعہ کے طورپر پیش کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔

آئی سی ٹی پروگرام کے تحت چھٹی  تابارہویں جماعت تک کے سرکاری اورامداد یافتہ اسکولوں کا احاطہ کیاگیاہے ، جس کی بدولت کم درجوں سے آئی سی ٹی وسائل کو بروئے کارلانے میں مدد ملے گی ۔ آئی سی ٹی لیباریٹریاں 120614 اسکولوں میں منظورشدہ ہیں اوراسمارٹ  کلاس روم کو 82120اسکولوں  میں منظوری ملی ہوئی ہے ۔محکمے کے اختراعی فنڈس کو موبائی اسکول ، ورچوئل اسٹوڈیو ز اوراسکولوں میں ورچوئل کلاس رومز قائم کرنے میں استعمال کیاجاتاہے ۔ ریاستون اورمرکز کے زیرانتظام  علاقوں کے لئے مسلسل درس وتدریس  کے منصوبے (سی ایل پی ) کا سبھی ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں آغاز کیاگیاہے ۔ اس کے علاوہ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے دور دراز کے ان دیہی علاقوں میں جہاں آن لائن  کلاسز کا انعقاد مشکل ہے ، پری لوڈڈ ٹیبلیٹس  کا موثر استعمال کیاجارہاہے ۔

مختلف طریق کارکے ذریعہ مسلسل تعلیم کی حصولیابی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے پرگیاتا رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ ان رہنما ہدایات میں دیگر باتوں کے علاوہ ، وہ صورتحال بھی شامل کی گئی ہے کہ جہاں انٹرنیٹ کنکٹی وٹی دستیاب نہیں ہے یا بہت کم بینڈوڈتھ کے ساتھ دستیاب ہے ، وہاں ٹیلی ویژن اورریڈیو وغیرہ جیسے مختلف النوع ؛یٹ فارمز کے توسط سے ان  وسائل کو دستیاب کرایاجاتاہے جو کہ انٹرنیٹ پرمنحصر نہیں ہیں ۔

اس کے علاوہ ، وزارت نے ‘‘منودرپن ’’ نامی ایک سرگرم اورفعال پہل کا آغاز کیاہے ، جس کے تحت کووڈ -19عالمی وبا اور اس کے بعد کے عرصے  کے دوران  دماغی صحت اور جذباتی خیروعافیت  کے لئے طلباء  ، اساتذہ اورکنبوں کو نفسیاتی  مدد فراہم کرنے کی غرض سے وسیع ترسرگرمیوں  کا احاطہ کیاگیاہے ۔ مرکزی حکومت ، تعلیم پرعالمی وباء کے اثرات کو کم کرنے کی غرض سے ، ضروری اقدامات کرنے کے لئے ، رہنما ہدایات اورملاقاتوں اورمیٹنگوں کے انعقاد کے ذریعہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظا م علاقوں کو مسلسل صلاح ومشورہ دے رہی ہے۔اب تک جاری کی گئی ہدایات میں سے کچھ ہدایات درج ذیل پیش کی گئی ہیں ۔

 

 

نمبرشمار

اقدامات

رہنما ہدایات کے لئے لنکس

1

ڈجیٹل تعلیم کے بارے میں پرگیاتا رہنما ہدایات  

https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/pragyata-guidelines_0.pdf

2

سی ڈبلیو ایس این کے لئے ای۔ مواد تخلیق کرنے کی غرض سے رہنما ہدایات

https://dsel.education.gov.in/sites/default/files/2021-06/CWSN_E-Content_guidelines.pdf

 

**********

 (ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -8141


(Release ID: 1844921) Visitor Counter : 165


Read this release in: English