قانون اور انصاف کی وزارت
سمتانیائے کیندر
Posted On:
22 JUL 2022 5:02PM by PIB Delhi
قانون اور انصاف کے وزیر جناب کرن رجیجو نےآج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل لیگل سروسیز اتھارٹی (لیگل سروسیز کلینکس ریگولیشن 2011) کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ کی ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) نے پیشہ وارانہ سماجی ورکروں اور ترقی کرنےوالے پیشہ ور افرادکی ایسوسی ایشن اور چنڈی گڑھ اسٹیٹ کی امدادی کنٹرول سوسائٹی کے اشتراک سے ایک قانونی خدمات کلینک کھولاہے تاکہ ٹرانس جینڈربرادری کو قانونی خدمات فراہم کی جاسکیں جو سمتانیائے کیندرکے نام سے جاتی جاتی ہے ۔
اس مرکز کا مقصد خواجہ سراؤں کو مشاورت فراہم کرنا اور ان کی قانونی شکایات کے ازالے میں مدد کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے، پینل وکلاء اور پیرا لیگل رضاکاروں کو ڈی ایل ایس اے کی طرف سے ضرورت کے مطابق کام سونپا گیا ہے۔ کوشش یہ ہے کہ پیرا لیگل رضاکاروں کے ذریعے خواجہ سراؤں کمیونٹی کے ارکان کو ایک جامع ماحول میں قانونی خدمات فراہم کی جائیں۔ مذکورہ مرکز خواجہ سراؤں کے مختلف حقوق اور استحقاق کے بارے میں قانونی بیداری بھی پھیلا رہا ہے۔ چنڈی گڑھ کے علاوہ، تمل ناڈو کے پانچ اضلاع ناماکل، تروویلور، ترونیل ویلی، مدورائی اور تھانجاور میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی والے اکثریت والےمقامات پر بھی ایسے پانچ خصوصی قانونی خدمات کلینک قائم کیے گئے ہیں۔ جون 2021 سے جون 2022 کے دوران ان کلینکس کی خدمات سے مستفید ہونے والے خواجہ سراؤں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
نمبرشمار
|
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ
|
ضلع
|
استفادہ کنندگان کی تعداد
|
|
1
|
چنڈی گڑھ
|
چنڈی گڑھ
|
265
|
|
2
|
تمل ناڈو
|
نمکل
|
174
|
|
3
|
تریوللور
|
522
|
|
4
|
تیرونیل ویلی
|
243
|
|
5
|
مدورئی
|
143
|
|
6
|
تھنجوور
|
198
|
|
|
|
میزان
|
1,545
|
|
************
ش ح ۔ ح ا۔ ف ر
U. No.8145
(Release ID: 1844878)
Visitor Counter : 143