شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سال 2020 میں ہندوستانی ہوا بازی کے شعبے میں سی او2 کے اخراج میں کمی آئی اور یہ مزید جاری رہے گی

Posted On: 25 JUL 2022 4:14PM by PIB Delhi

ڈی جی سی اے ہندوستانی شیڈیولڈ کیریئرز سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر سی او2 کے اخراج کا ڈیٹا مرتب کرتا ہے۔ 2016 سے 2020 تک سی او2 کے اخراج کی تفصیلات ضمیمہ میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ سی او2 کے اخراج میں 2019 تک اضافہ ہوا اور سال 2020 میں اس میں کمی آئی ۔

سی او 2 کے اخراج کے مسئلے کو حل کرنے کے اقدامات درج ذیل ہیں:

(i) کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لیے ہوائی اڈوں کے ذریعے اٹھائے گئے اقدامات میں غیر قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو قابل تجدید توانائی کے ذرائع جیسے ہائیڈرو، سولر پینلز اور ہوا سے تبدیل کرنا، آپریٹنگ اوقات/طریقہ کار کو معقول بنانا، زمینی کام کاج سے متعلق گاڑیوں میں متبادل ایندھن کا استعمال وغیرہ شامل ہیں۔

شہری ہوا بازی کی وزارت نے شیڈول آپریشنزکے ساتھ تمام براؤن فیلڈ ہوائی اڈوں کے آپریٹرز اور مستقبل کے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے ڈویلپرز کو خط لکھ کر مشورہ دیا ہے کہ وہ کاربن کو کم کرنے اور اسے صفر تک پہنچانے کے ہدف کو حاصل کرنے کی سمت کام کریں، تاکہ ائیرپورٹس کونسل انٹرنیشنل (فہرست میں شامل تصدیق کنندگان کے ذریعہ اے سی آئی /آئی ایس او14064) کی جانب سے منظوری مل سکے اور کاربن تخفیف کے اقدامات کے ساتھ ساتھ کاربن مینجمنٹ پلانز کو اپنایا جاسکے ۔

ہوائی اڈے اتھارٹی آف انڈیا نے توانائی کی شدت کے اعداد و شمار کی اشاعت جیسے اقدامات کیے ہیں جس کا مقصد موجودہ اور مستقبل کے ہوائی اڈے کے منصوبوں کے لیے توانائی کی شدت کو کم کرنا ہے۔ مزید برآں، ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے لیے انڈکشن ٹریننگ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ایک تربیتی ماڈیول بنایا گیا ہے تاکہ انہیں کاربن نیوٹرلٹی کے لیے حساس بنایا جا سکے۔

(ii) کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لیے ایئر لائنز کے اقدامات میں ہوائی جہاز کے وزن میں کمی، ہوائی جہاز پر نمی/گندگی جمع ہونے سے بچنا، مناسب رفتار اور فلیپ کا انتظام وغیرہ شامل ہیں۔

(iii) مندرجہ بالا اقدامات کے علاوہ، ہندوستان کی ائیرپورٹس اتھارٹی نے ہندوستانی فضائیہ کے ساتھ مشاورت سے فضائی حدود کے لچکدار استعمال (ایف یواے) کے تحت فضائی حدود کے استعمال کو بہتر بنایا ہے جس کے نتیجے میں سی او-2 کے اخراج میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ضمیمہ

ہندوستانی ہوابازی کے شعبے  سے سی او2 کے اخراج کا رجحان

 

 

CO2 Emissions in 000 tons (Provisional)

2016

2017

2018

2019

2020

Indian scheduled passenger airlines to/from domestic destinations

9,462

11,219

12,307

11,843

6,023

Indian scheduled passenger airlines to/from international destinations

6,923

7,853

8,441

7,057

3,194

 

یہ معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت (جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

*********************

(ش ح ۔  ع ح۔)

U.No. 8143


(Release ID: 1844860) Visitor Counter : 186


Read this release in: English