وزارتِ تعلیم

دِکشا پلیٹ فارم  

Posted On: 25 JUL 2022 6:45PM by PIB Delhi

ڈجیٹل آن لائن تعلیم کے لئے وزارتِ تعلیم کی پہل دِکشا  (https://diksha.gov.in/ )  ایک ایسی پہل ہے، جس میں پہلی سے بارہویں تک کے طلباء اور اساتذہ کے لئے 33 بھارتی زبانوں میں کیو آر کوڈ والی درسی کتابیں اور مختلف خصوصی ای – مواد موجود ہے ۔ دِکشا پر  35 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مساوی اپنے کورس ہیں ، جو این سی ای آر ٹی ، سی بی ایس ای اور این آئی او ایس کی طرح ہیں ۔ 14 جولائی ، 2022 ء کو دِکشا کے استعمال سے متعلق اعداد و شمار مندرجہ ذیل ہیں:

  • دِکشا پر کل آموزشی اجلاس – 495 کروڑ  سے زیادہ ۔
  • دِکشا پر کل آموزشی منٹ – 5759 کروڑ منٹ سے زیادہ ۔
  • یکم مارچ ، 2020 ء سے دکشا پر پیج ہٹس کی تعداد – 3813 کروڑ سے زیادہ ۔
  • ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور این سی ای آر ٹی کے ذریعے 6477 اینرجائز  درسی کتب تیار کی گئیں ۔
  • اب تک دِکشا پر 291168 ای کنٹنٹ لائیو ہیں ۔

 

ٹیچروں اور اسکول کے سربراہوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے دکشا کے ذریعے کئی آن لائن کورسز پیش کئے جاتے ہیں۔ این سی ای آر ٹی نشٹھا ( اسکول سربراہوں اور ٹیچروں کی جامع پیش رفت کے لئے قومی پہل ( نشٹھا کورس  ) فراہم  کئے جا رہے ہیں ۔

آج تک دکشا پر مختلف کورسز میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کردہ کورسز بشمول مختلف مراکز میں 15 کروڑ اندراج ہو چکے ہیں۔ اس میں اساتذہ، طلباء، والدین اور دیگر فریقین شامل ہیں جیسا کہ ( ڈی )  میں ذکر کردہ کورسز کے مطابق، ان 15 کروڑ میں سے 47 لاکھ سے زیادہ اساتذہ ایسے ہیں ، جنہوں نے نشٹھا اور مسلسل پیشہ ورانہ ترقی (سی پی ڈی )  کورسز سے براہ راست دکشا پلیٹ فارم کے ذریعے فائدہ  حاصل کیا ہے۔

14 جولائی ، 2022 ء تک دکشا پر 291168  ای مواد  موجود تھے ۔ سردست کیو آر کوڈ  والی دستیاب درسی کتابوں کی تعداد 6477  ہیں ۔

این سی ای آر ٹی نے اساتذہ کی قابلیت کو بڑھانے اور انہیں ڈیجیٹل ٹیچر بننے کے قابل بنانے کے لئے کئی دیگر اقدامات بھی کئے ہیں۔ این سی ای آر ٹی نے ایک ویبینار سیریز شروع کی ، جس میں اساتذہ، طلباء اور دیگر فریقین کو مختلف آئی سی ٹی ٹولز، قومی سطح پر ڈیجیٹل اقدامات، تعلیمی ٹیکنالوجی، سائبر سیفٹی اور سیکورٹی میں ابھرتے ہوئے رجحانات پر توجہ دی گئی ہے ۔ اب تک ، تدریس و آموزش اور تجزیے کے لئے آئی سی ٹی ٹولز پر ہر ایک کے لئے 625 گھنٹے کے اجلاس کئے گئے ہیں ۔  آسان حوالہ جات کے لئے ایک رپوزٹری بھی قائم کی گئی ہے  ، جس کے لئے https://ciet.nic.in/pages.php?id=webinar&ln=en پر رجوع کیا جا سکتا ہے ۔

آن لائن کلاسز ایجوکیشن ٹیکنالوجی ( ای ٹی )  اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ( آئی سی ٹی )  سے متعلق شعبوں میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس طرح کی تقریباً 11 تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان تربیتی نشستوں سے 3 لاکھ سے زیادہ اساتذہ مستفید ہوئے ہیں۔ آسان حوالہ کے لئے ایک رپوزٹری بھی قائم کی گئی ہے ، جس پر  https://ciet.nic.in/workshop-training.php?&ln=en رجوع کیا جا سکتا ہے ۔

ریاستی وسائل کے گروپس ( ایس آر جی )  کی تربیت تمام 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرحلہ وار طریقے سے منعقد کی گئی ہے تاکہ دکشا میں وسائل کے استعمال کی مہارت کو فروغ دیا جا سکے اور ساتھ ہی معیاری ڈیجیٹل مواد تیار کیا جا سکے اور دکشا پر تقسیم کیا جا سکے۔ 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقریباً 720 اسٹیٹ ریسورس پرسن (ایس آر پی) کو تربیت دی گئی ہے ۔ سال 20-2020 ء  کے دوران تقریباً 770 ایس آر پی کو دو مرحلوں میں آن لائن ٹریننگ کے ذریعے تربیت دی گئی اور 22-2021 ء  کے دوران تقریباً 643 ایس آر پی کو چار مرحلوں میں آن لائن تربیت دی گئی۔

یہ معلومات  تعلیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ  انا ّپورنا دیوی نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 8126



(Release ID: 1844809) Visitor Counter : 125


Read this release in: English